ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

پیکو کے بعد ایک مرتبہ پھر دیپیکا پڈوکون کے ساتھ نظر آئیں گے امیتابھ بچن ، پہلے رشی کپور کو آفر ہوا تھا رول

دیپیکا پڈوکون نے گزشتہ سال جنوری میں اپنی دوسری ہوم پروڈکشن فلم کا اعلان کیا تھا ، جو ہالی ووڈ کی مشہور فلم دی انٹرن کا آفیشیل ری میک ہے ۔ بتادیں کہ یہ رول پہلے رشی کپور کو آفر کیا گیا تھا ، تاہم ان کی موت کے بعد اب امیتابھ بچن کو یہ کردار مل گیا ہے ۔

  • Share this:
پیکو کے بعد ایک مرتبہ پھر دیپیکا پڈوکون کے ساتھ نظر آئیں گے امیتابھ بچن ، پہلے رشی کپور کو آفر ہوا تھا رول
پیکو کے بعد ایک مرتبہ پھر دیپیکا پڈوکون کے ساتھ نظر آئیں گے امیتابھ بچن ، پہلے رشی کپور کو آفر ہوا تھا رول

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون (Deepika Padukone) کی دی انٹرن فلم  (The Intern Movie) میں اب امیتابھ بچن (Amitabh Bachchan) کی انٹری ہوگئی ہے ۔ بتادیں کہ دیپیکا پڈوکون نے گزشتہ سال جنوری میں اپنی دوسری ہوم پروڈکشن فلم کا اعلان کیا تھا ، جو ہالی ووڈ کی مشہور فلم دی انٹرن کا آفیشیل ری میک ہے ۔ بتادیں کہ یہ رول پہلے رشی کپور (Rishi Kapoor) کو آفر کیا گیا تھا ، تاہم ان کی موت کے بعد اب امیتابھ بچن کو یہ کردار مل گیا ہے ۔


امیتابھ بچن کے ساتھ نیا پوسٹر سامنے آیا ہے اور فلم میں بگ بی کی انٹری کا آفیشیل اعلان کردیا گیا ہے ۔ اس نئے پوسٹر میں دیپیکا پڈوکون اور امیتابھ بچن کی شیڈو تصویر دکھائی گئی ہے ۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone)





دیپیکا پڈوکون نے سوشل میڈیا میں فلم کا فرسٹ لک شیئر کیا ہے ۔ انسٹاگرام پر دیپیکا پڈوکون نے لکھا : اپنے سب سے خاص کو اسٹار کے ساتھ دوبارہ جڑنا کتنی خوش قسمتی کی بات ہے ۔ دی انٹرن کے ہندوستانی ورزن میں امیتابھ بچن کا استقبال ہے ۔



 




View this post on Instagram





 

A post shared by Amitabh Bachchan (@amitabhbachchan)





بتادیں کہ دیپیکا پڈوکون اور امیتابھ بچن پہلے بھی اسکرین شیئر کرچکے ہیں ۔ دونوں پیکو جیسی سپرہٹ فلم میں ساتھ نظر آئے تھے ، جس میں دونوں باپ اور بیٹی کے کردار میں تھے اور یہ فلم ہر کسی کو کافی پسند آئی تھی ۔ فلم میں عرفان خان بھی تھے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 06, 2021 11:59 AM IST