உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فلم The Kashmir Files نے توڑا ایک اور ریکارڈ، 8ویں دن کمائی کے معاملہ میں عامر خان کی فلم 'دنگل' کو دی پٹخنی

    فلم The Kashmir Files نے بنایا نیا ریکارڈ، 8ویں دن کمائی کے معاملہ میں عامر خان کی فلم 'دنگل' کو دی پٹخنی ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔  @darshankumaar

    فلم The Kashmir Files نے بنایا نیا ریکارڈ، 8ویں دن کمائی کے معاملہ میں عامر خان کی فلم 'دنگل' کو دی پٹخنی ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔ @darshankumaar

    The Kashmir Files Box Office Collection Day 8: وویک اگنی ہوتری کے ڈائریکشن میں بنی فلم دی کشمیر فائلس کا کمائی کے معاملہ میں باکس آفس پر جلوہ برقرار ہے ۔ فلم کو ریلیز ہوئے آٹھ دن ہوگئے ہیں ، لیکن اس کی کمائی کم ہونے کی بجائے دن بہ دن بڑھتی ہی جارہی ہے ۔

    • Share this:
      The Kashmir Files Box Office Collection Day 8: وویک اگنی ہوتری کے ڈائریکشن میں بنی فلم دی کشمیر فائلس کا کمائی کے معاملہ میں باکس آفس پر جلوہ برقرار ہے ۔ فلم کو ریلیز ہوئے آٹھ دن ہوگئے ہیں ، لیکن اس کی کمائی کم ہونے کی بجائے دن بہ دن بڑھتی ہی جارہی ہے ۔ فلم نے ریلیز کے آٹھویں دن 100 کروڑ کلب میں انٹری کرلی ہے اور اس کے ساتھ ہی ایک اور ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ دی کشمیر فائلس نے ریلیز کے آٹھوں دن کمائی کرنے کے معاملہ میں عامر خان کی فلم دنگل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ فلم نے ریلیز کے آٹھویں دن 19.15 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے ، جس کے ساتھ ہی اس کی کل کمائی 100 کروڑ کے پار پہنچ گئی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : اب ایسی ڈریس میں سامنے آئی عرفی جاوید، دیکھتے ہی لوگوں نے کہا: ذہنی حالت ٹھیک نہیں، دیکھئے  ویڈیو


      ٹریڈ اینالسٹ ترون آدرش نے ٹویٹ کرتے ہوئے اس کی جانکاری دی ہے ۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا : دی کشمیر فائلس نے ریلیز کے آٹھویں دن 19.15 کروڑ روپے کمائے ۔ یہ کلیکشن باہوبلی (19.75 کروڑ )سے کم اور فلم دنگل (18.59 کروڑ) سے زیادہ ہے ۔ یہ دونوں ہی فلمیں آئیکانک ہٹس ہیں ۔ دی کشمیر فائلس اب آل ٹائم بلاک بسٹر کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے ۔ دوسرے ہفتے میں فلم نے کل 19.15 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے ۔ ہندوستانی بازار میں فلم کی اب تک کی کمائی 116.45  کروڑ روپے پہنچ گئی ہے ۔



       

      یہ بھی پڑھئے : بالی ووڈ کی اس مشہور اداکارہ نے بچہ کو دودھ پلاتے سامنے سے کرایا فوٹوشوٹ، مچا ہنگامہ، دیکھئے تصاویر


      اس کے ساتھ ہی ترون آدرش نے فلم کے دوسرے ہفتے کے آخر تک میں 150 کروڑ روپے کی کمائی کا اعداد شمار پار کرلینے کی امید ظاہر کی ہے ۔ دی کشمیر فائلس ریلیز کے بعد سے ہی باکس آفس پر بکنگ کے بھی سارے ریکارڈ توڑ رہی ہے ۔

      فلم کو لوگوں سے کمائی کے معاملہ میں کافی اچھا ردعمل مل رہا ہے ۔ اب فلم کو دیگر زبان جیسے تمل ، تیلگو، ملیالم اور کنڑ میں بھی ڈب کئے جانے کی تیاری کی جارہی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: