உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فلم 'The Kashmir Files' کو لے کر سلمان خان نے کیا کہا تھا؟ انوپم کھیر نے کیا انکشاف

    Salman Khan on The Kashmir Files :زیادہ تر اداکاروں کی طرح سلمان خان کو بھی فلم کافی پسند آئی ، یہی وجہ تھی کہ وہ 'دی کشمیر فائلس' پر ردعمل ظاہر کرنے سے خود کو نہیں روک سکے۔ انہوں نے ذاتی طور پر انوپم کھیر کو فلم کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ فلم کو ناقدین اور لوگوں نے یکساں طور پر سراہا ہے۔ فلم باکس آفس پر بھی جم کر کمائی کر رہی ہے ۔

    • Share this:
      Salman Khan on The Kashmir Files : فلم 'دی کشمیر فائلس' کا جادو ایسا چلا کہ ہر کوئی اس کو دیکھنے اور اس پر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لیے بے تاب نظر آیا ۔ فلم نے لوگوں کے ذہنوں کو گہرائی چھوا ہے۔ ہدایت کار وویک اگنی ہوتری نے اس فلم کے ذریعہ کشمیری پنڈتوں کے سانحہ کو لوگوں کے سامنے رکھا ہے۔ عامر خان، رتیش دیش مکھ، سنیل شیٹی جیسے بڑے ستارے اس فلم سے کافی متاثر نظر آئے ۔ اب اس فلم پر سلمان خان کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے : اب بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے فلم The Kashmir Files کو لے کر دیا بڑا بیان، کہی یہ بات

      زیادہ تر اداکاروں کی طرح سلمان خان کو بھی فلم کافی پسند آئی ، یہی وجہ تھی کہ وہ 'دی کشمیر فائلس' پر ردعمل ظاہر کرنے سے خود کو نہیں روک سکے۔ انہوں نے ذاتی طور پر انوپم کھیر کو فلم کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ فلم کو ناقدین اور لوگوں نے یکساں طور پر سراہا ہے۔ فلم باکس آفس پر بھی جم کر کمائی کر رہی ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے : دو لوگ میری آفس میں گھسے اور مینیجر سے کی ہاتھا پائی، وویک اگنی ہوتری کا بڑا بیان

      سلمان خان نے انوپم کھیر کو کیا فون

      انوپم کھیر نے ٹائمز ناؤ سے بات چیت کے دوران ان اداکاروں کے نام بتائے ، جنہوں نے انہیں فلم دیکھنے کے بعد فون کیا تھا ۔ انوپم کھیر نے کہا کہ میں ذاتی طور پر کہنا چاہوں گا کہ اگلے ہی دن سلمان خان نے مجھ سے بات کی اور فلم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

      خیال رہے کہ سلمان خان کے ساتھ انوپم کھیر کا کافی پرانا رشتہ ہے۔ انہوں نے کئی یادگار فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے، جن میں 'پریم رتن دھن پایو' جیسی فلمیں شامل ہیں ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکاروں کے ساتھ ساتھ سیاست دانوں نے بھی فلم کی تعریف کی ہے ۔ جس کے نتیجے میں فلم کو کئی ریاستوں میں ٹیکس فری کر دیا گیا، جس کا فلم کی کمائی پر بھی کافی اثر پڑا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: