The Kerala Story: فلم کی تیسرے دن کی کمائی اوپننگ ڈے سے دوگنی، جانئے اب تک کمائے کتنے کروڑ

The Kerala Story: فلم کی تیسرے دن کی کمائی اوپننگ ڈے سے دوگنی، جانئے اب تک کمائے کتنے کروڑ ۔ تصویر : Instagram @Adah_ki_adah

The Kerala Story: فلم کی تیسرے دن کی کمائی اوپننگ ڈے سے دوگنی، جانئے اب تک کمائے کتنے کروڑ ۔ تصویر : Instagram @Adah_ki_adah

The Kerala Story Movie Day 3 Box Office Collection: فلم دی کیرالہ اسٹوری کو شائقین سے اچھا رد عمل مل رہا ہے ۔ اس کے باکس آفس کلیکشن میں لگاتار اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ فلم پانچ مئی کو باکس آفس میں ریلیز ہوئی ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai | Maharashtra
  • Share this:
    ممبئی: فلم دی کیرالہ اسٹوری کو شائقین سے اچھا رد عمل مل رہا ہے ۔ اس کے باکس آفس کلیکشن میں لگاتار اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ فلم پانچ مئی کو باکس آفس میں ریلیز ہوئی ہے ۔ فلم ریلیز سے پہلے کافی تنازعات میں گھری رہی ۔ کئی سیاسی پارٹیاں اس کی مخالفت کررہی ہیں تو کچھ اس کی حمایت بھی کررہی ہیں ۔ تنازعات میں گھری رہنے کی وجہ سے فلم کو لے کر لوگوں میں جوش مزید بڑھ گیا اور اسی کا نتیجہ ہے کہ فلم کو آڈینس سے اچھا رد عمل مل رہا ہے اور فلم ایک اچھے کلیکشن کی راہ پر گامزن ہے ۔

    دی کیرالہ اسٹوری فلم نے تیسرے دن کی کمائی اوپننگ ڈے سے دوگنی سے بھی زیادہ کی ہے۔ حالانکہ تمل ناڈو اور کئی دیگر ریاستوں میں فلم کی اسکریننگ کو منسوخ کردیا گیا ۔ وہیں مدھیہ پردیش میں فلم کی ٹیکس فری اسکریننگ ہورہی ہے ۔ فلم نے اوپننگ ڈے پر 8.03 کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ دوسرے دن 11.22 کروڑ روپے کا کاروبار ہوا تھا ۔



    دی کیرالہ اسٹوری نے تیسرے دن یعنی اتوار کو 16 کروڑ روپے کا کلیکشن کیا ہے ۔ فلم نے تین دن میں 35.25 کروڑ روپے کمالئے ہیں ۔ فلم کیلئے پہلا ویک اینڈ کامیاب مانا جارہا ہے ۔ آئی پی ایل 2023 ہونے اور ہالی ووڈ فلم 'گارجین آف گلیکسی والیوم تھری' کا دی کیرالہ اسٹوری کی کمائی پر کچھ خاص اثر نظر نہیں آرہا ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: اس مشہور اداکار کی شادی کے بعد پھوٹ پھوٹ کر روئی تھیں عرفی جاوید، جانئے کیوں؟


    یہ بھی پڑھئے: انتہائی ٹائٹ ڈریس پہن کر اداکارہ حنا خان نے کرایا ایسا فوٹوشوٹ، دیکھتے ہی فینس نے کہہ ڈالی اتنی بڑی بات



    دی کیرالہ اسٹوری فلم 40 کروڑ روپے کے بجٹ میں بنی ہے ۔ فلم کو سدیپتو سین نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اس میں لیڈ کردار ادا شرما نے ادا کیا ہے ۔ فلم میں یوگیتا بہانی، سونیا بلانی اور سدھی ادانی بھی اہم کردار میں ہیں۔ فلم ایک بھولی بھالی ہندو لڑکی کی کہانی ہے، جس کو اسلام قبول کرنے کیلئے مجبور کیا جاتا ہے اور بعد میں اس کو آئی ایس آئی ایس دہشت گرد تنظیم میں بھیج دیا جاتا ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: