بالی ووڈ مہانایک امیتابھ بچن کو ملے گا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ ، اس طرح ہوا اعلان
بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کو ہندوستانی فلموں میں بہترین تعاون کے لئے پروقار دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا جائے گا ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Sep 24, 2019 10:04 PM IST

بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کو ہندوستانی فلموں میں بہترین تعاون کے لئے پروقار دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا جائے گا ۔
بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کو ہندوستانی فلموں میں بہترین تعاون کے لئے پروقار دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا جائے گا ۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے منگل کو یہ طلاع دی۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ہندی فلموں کے ’لیجنڈ‘امیتابھ بچن کو متفقہ طور پر دادا صاحب پھالکے ایوارڈکے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے دو نسلوں کو اپنی اداکاری اور فن سے نہ صرف متاثر کیا ہے بلکہ حوصلہ افزائی بھی کی ہے۔
مسٹر جاوڈیکر نے کہا کہ امیتابھ بچن کو یہ اعزاز ملنے سے نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک میں بھی ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کو میری طرف سے دلی مبارکباد ۔
The legend Amitabh Bachchan who entertained and inspired for 2 generations has been selected unanimously for #DadaSahabPhalke award. The entire country and international community is happy. My heartiest Congratulations to him.@narendramodi @SrBachchan pic.twitter.com/obzObHsbLk
— Prakash Javadekar (@PrakashJavdekar) September 24, 2019
امیتابھ بچن کو صدی کے مہانایک کا درجہ ملا ہوا ہے ۔ امیتابھ بچن بالی ووڈ میں 50 سال سے زیادہ کا سفر طے کرچکے ہیں ۔ امیتابھ بچن کو 1970 کی دہائی میں کافی کامیابی ملی اور ان کی شہرت میں اس کے بعد سے مسلسل اضافہ ہوا ۔

یوں تو امیتابھ بچن اپنے کیریئر میں کئی ایوارڈ پاچکے ہیں ، جن میں تین قومی ایوارڈ بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ انہیں 12 فلم فیئر ایوارڈس بھی مل چکے ہیں ۔ اتنا ہی نہیں ان کے نام سب سے زیادہ مرتبہ بیسٹ ایکٹر فلم فیئر ایوارڈ کا ریکارڈ بھی ہے ۔