شلپا شیٹی کے بکنی والے ویڈیو نے انٹرنیٹ پر مچایا ہنگامہ، شیئر کرتے ہی ہوا وائرل
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی (Shilpa Shetty) کے دو ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہے ہیں۔ ان ویڈیو میں شلپا شیٹی کا بکنی اوتار نظر آرہا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 28, 2021 04:55 PM IST

شلپا شیٹی کے بکنی والے ویڈیو نے انٹرنیٹ پر مچایا ہنگامہ، شیئر کرتے ہی ہوا وائرل
نئی دہلی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی (Shilpa Shetty) کے دو ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہے ہیں۔ ان ویڈیو میں شلپا شیٹی کا بکنی اوتار نظر آرہا ہے، جس میں ان کا بولڈ انداز دیکھتے ہی بن رہا ہے۔ دراصل، شلپا شیٹی ان دنوں مالدیپ میں چھٹیاں منا رہی ہیں اور مالدیپ سے وہ مسلسل اپنی تصویریں اور ویڈیوز اپنے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کر رہی ہیں۔ اسی درمیان انہوں نے اپنے دو ویڈیو شیئر کئے، جو دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر چھا گئے۔
View this post on Instagram
شلپا شیٹی کے ان ویڈیو کو لوگ بہت پسند کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ویڈیو کے کمنٹ باکش پر ان کے چاہنے والے مسلسل ان کی خوبصورتی کی تعریف کر رہے ہیں۔ شلپا شیٹی کے ذریعہ شیئر کئے گئے ان دو ویڈیوز میں ایک ویڈیو کو 12 لاکھ اور دوسرے ویڈیو کو 19 لاکھ سے زیادہ بار انسٹا گرام پر دیکھا جا چکا ہے۔
View this post on Instagram
ان ویڈیوز میں شلپا شٹی بے حد بولڈ انداز میں نظر آرہی ہیں۔ وہ بکنی میں پوز دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ تو آئیے، آپ بھی دیکھئے شلپا شیٹی کے یہ دو وائرل ویڈیوز۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ شلپا شیٹی انسٹا گرام پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور آئے دن وہ اس پلیٹ فارم کے ذریعہ اپنے مداحوں کے ساتھ جڑی رہتی ہیں۔ وہ ہمیشہ انسٹا گرام پر اپنا اپڈیٹس اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں شلپا شیٹی کی بیٹی سمیشا ایک سال کی ہوئیں۔ اس موقع پر شلپا شیٹی پوری فیملی کے ساتھ سدھیو ونائک ہیکل مندر کے درشن کرنے گئی تھیں۔ شلپا شیٹی اور راج کندرا اپنی بیٹی کا پہلا برتھ ڈے دھوم دھام سے منایا تھا۔