اداکارہ اروشی روتیلا کے بولڈ انداز کے دیوانے ہوئے لوگ ، انٹرنیٹ پر اس ویڈیو نے مچایا تہلکہ ، 50 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا
Urvashi Rautela Video : اداکارہ اروشی روتیلا کے ویڈیو کو انسٹاگرام پر لوگ کافی پسند کررہے ہیں ۔ اب تک اس ویڈیو کو 50 لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 25, 2021 10:01 AM IST

اداکارہ اروشی روتیلا کے بولڈ انداز کے دیوانے ہوئے لوگ ، انٹرنیٹ پر اس ویڈیو نے مچایا تہلکہ ، 50 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا ۔ (Instagram Video Grab)
بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا کا ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ، جس میں وہ کافی بولڈ انداز میں نظر آرہی ہیں ۔ اس ویڈیو میں اروشی روتیلا بلیو رنگ کی ڈریس میں نظر آرہی ہیں اور کیمرے کے سامنے بیڈ پر بیٹھ پوز دے رہی ہیں ۔ انسٹاگرام پر اس ویڈیو کو لوگ کافی پسند کررہے ہیں ۔ اب تک اس ویڈیو کو 50 لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے ۔ اس ویڈیو کو خود اروشی روتیلا نے گزشتہ ماہ اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا تھا ۔
بتادیں کہ اروشی روتیلا انسٹاگرام پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور آئے دن تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ اروشی اب جلد ہی اپنی موسٹ اویٹیڈ ویب سیریز انسپکٹر اویناش میں نظر آنے والی ہیں ۔ سپرماڈل اویناش مشرا کی حقیقی زندگی کی کہانی پر مبنی ہے ۔ اس ویب سیریز میں اروشی روتیلا کے ساتھ رندیپ ہڈا نظر آنے والے ہیں ۔ اس سیریز کو جیو اسٹوڈیو کے بینر تلے بنایا جارہا ہے اور نیرجا پاٹھک کے ذریعہ ڈائریکٹ کیا گیا ہے ۔
View this post on Instagram
یہ مانا جاتا ہے کہ اروشی روتیلا اس سیریز میں ایک اہم کردار میں نظر آئیں گی جو کہانی کو آگے بڑھاتی ہے ۔ حال ہی میں اروشی نے اپنے انسٹاگرام پر یہ جانکاری دی تھی کہ اس ویب سیریز کا پہلا شیڈیول ختم ہوچکا ہے ۔ بتادیں کہ اروشی روتیلا نے حال ہی میں ورلڈ ٹاپ 10 سیکسیئسٹ سپرماڈل میں خاص طور پر پہلی ہندوستانی ہونے کیلئے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔
View this post on Instagram
اس فہرست میں ایرینا شایک ، سارا پنٹو سنپاو اور اسی طرح کی دیگر بین الاقوامی سپرماڈل بھی شامل ہیں ۔