உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سہانا خان نے ماں کو دیا خاص تحفہ، گوری خان نے تصویر شیئر کرکے مداحوں کو دکھائی تحفے کی جھلک

    سہانا خان نے اپنی ماں گوری خان کو خاص تحفہ دیا ہے۔ (فائل فوٹو)

    سہانا خان نے اپنی ماں گوری خان کو خاص تحفہ دیا ہے۔ (فائل فوٹو)

    شاہ رخ خان (Shahrukh Khan)اور گوری خان (Gauri Khan) کی بیٹی سہانا خان (Suhana Khan) ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ بھلے ہی انہوں نے ابھی بالی ووڈ میں ڈیبیو نہ کیا ہو، لیکن ان کی پاپولرٹی کسی اسٹار سے کم نہیں ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: شاہ رخ خان (Shahrukh Khan)اور گوری خان (Gauri Khan) کی بیٹی سہانا خان (Suhana Khan) ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ بھلے ہی انہوں نے ابھی بالی ووڈ میں ڈیبیو نہ کیا ہو، لیکن ان کی پاپولرٹی کسی اسٹار سے کم نہیں ہے۔ سہانا خان اکثر سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے والدین کا ذکر کرتی رہتی ہیں۔ ایسے میں مدرس ڈے (Mother’s day 2022) کے خاص موقع پر بھلا وہ کیسے اپنی ماں گوری خان کے لئے کچھ اسپیشل نہیں کرتیں۔ گوری خان نے انسٹا گرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا کہ انہیں مدرس ڈے کے موقع پر سہانا خان نے کیا تحفہ دیا۔

      گوری خان نے دو تصاویر شیئر کی ہیں۔ پہلی تصویر انہوں نے سہانا خان کی تصویر شیئر کی ہے اور دوسری تصویر انہوں نے گلدستہ کی شیئر کی ہے، جس کے ساتھ ایک کارڈ بھی ہے۔ کارڈ پر ’ہیپی مدرس ڈے ماں‘ لکھا ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایک اور کارڈ پر آئی لو یو، سہانا خان بھی لکھا ہوا ہے۔ اس پوسٹ پر بھی سہانا خان نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے- لو یو۔ ساتھ ہی انہوں نے کئی سارے ہارٹ ایموجی بھی ڈالا ہے۔ سوشل میڈیا صارف سہانا خان کی یہ تازہ تصویر بھی کافی پسند آرہی ہے۔

      گوری خان نے یہ تصویر شیئر کی ہے۔ (تصویر کریڈٹ: gaurikhan/instagram)
      گوری خان نے یہ تصویر شیئر کی ہے۔ (تصویر کریڈٹ: gaurikhan/instagram)


      زویا اختر کی فلم سے کریں گی ڈیبیو

      سہانا خان کی بات کریں تو وہ شاندار اداکاری ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔ فلمساز زویا اختر کی لائیو ایکشن میوزیکل فلم ‘دی آرچج‘ کے ذریعہ سہانا خان فلمی دنیا میں قدم رکھیں گی۔ اس فلم سے سہانا خان کے علاوہ شری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور اور امیتابھ بچن کے ناتی اگستے نندا بھی ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔

      زویا اختر بولیں...

      یہ نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ اس کے بارے میں آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے زویا اختر نے کہا تھا، ‘میں ‘دی آرچیج‘ کو بناکر بے حد خوش ہوں۔ میں اس کے لئے سپر ایکسائیٹیڈ ہوں‘۔ انہوں نے مزید کہا، ’دی آرچج‘ میرے ٹین ایج ٹائم کا اہم حصہ رہا ہے۔ یہ کیریکٹر آئیکانک اور گلوبلی انہیں پیار ملا ہے۔ اس لئے میں تھوڑی نروس بھی ہوں‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: