ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

نورا فتیحی نے کلب میں ’دلبر’ گانے پرکیا ایسا ڈانس، بار - بار دیکھا جارہا ہے ویڈیو

اس وائرل ویڈیو میں نورا فتیحی (Nora Fatehi) سال 2018 میں آئی فلم ’ستیہ میو جیتے’ کے گانے ’دلبر’ پر تھرکتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

  • Share this:
نورا فتیحی نے کلب میں ’دلبر’ گانے پرکیا ایسا ڈانس، بار - بار دیکھا جارہا ہے ویڈیو
نورا فتیحی نے کلب میں ’دلبر’ گانے پرکیا ایسا ڈانس، بار - بار دیکھا جارہا ہے ویڈیو

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی ان دنوں اپنے ایک نئے گانے کے سبب سرخیوں میں ہیں۔ گرو رندھاوا (Guru Randhawa) کا گانا ’ناچ میری رانی (Naach Meri Rani)’ میں نورا فتیحی نے زبردست ڈانس کیا ہے، جس کی بحث انٹرنیٹ پر جم کر ہو رہی ہیں۔ اسی درمیان نورا فتیحی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہا ہے، جس میں نورا فتیحی کسی کلب میں تھرکتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔


کلب میں ’دلبر’ گانے میں ڈانس کرتی نظر آئیں نورا فتیحی


اس وائرل ویڈیو میں نورا فتیحی سال 2018 میں آئی فلم ’ستیہ میو جیتے’ کے گانے ’دلبر’ پر تھرکتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ وہی گانا ہے جس نے نورا فتیحی کو بالی ووڈ میں ایک نئی پہچان دلائی اور انہیں ’دلبر گرل’ کے نام سے بھی جانا جانے لگا۔ اس ویڈیو میں نورا فتیحی کسی کلب میں نظر آ رہی ہیں اور ہاتھ میں گلاس پکڑے اس گانے پر ڈانس کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ تو آئیے... آپ بھی دیکھئے نورا فتیحی کا یہ وائرل ویڈیو۔


 



 




View this post on Instagram




 

Dilbar girl 😻❤️


A post shared by Aleyna's Nora || صفحه طرفداران (@norafatehistar) on






واضح رہے کہ نورا فتیحی بالی ووڈ میں اپنے زبردست ڈانس کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ انہیں اس انڈسٹری میں پہچان ہی ان کے ڈانس کی وجہ سے ملی ہے۔ نورا فتیحی کے ڈانس کا ہر کوئی دیوانہ ہے، اس لئے تو ان کا کوئی بھی ویڈیو سانگ ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگتے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 10, 2020 11:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading