امیتابھ بچن، عامر خان، کٹرینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ کی فلم’ٹھگس آف ہندوستان‘ آج یعنی 8 نومبر کو ریلیز ہو گئی ہے۔ تو وہیں دوسری جانب بالی ووڈ کے عظیم اداکار امیتابھ بچن نے عامر خان کو لے کر ایک ایسا انکشاف کیا ہے جو شاید عامر کے مداحوں نہ پتہ ہو۔
امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ عامر خان فلموں میں خود اسکرپٹ لکھتے ہیں۔ امیتابھ بچن نے اس فلم سے متعلق ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عامر جب کسی فلم کو کرتے ہیں تو ڈائریکٹر جو انہیں اسکرپٹ دیتے ہیں ، عامر خان اس اسکرپٹ کا استعمال نہیں کرتے بلکہ پوری اسکرپٹ کو اپنی الگ ڈائری میں خود لکھتے ہیں اور اسی سے تیاری کرتے ہیں۔
وہیں، دوسری جانب، اس سلسلہ میں عامر خان سے جب سوال پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ خود جو اسکرپٹ لکھتے ہیں اس کے ڈائیلاگ انہیں جلد یاد بھی ہوجاتے ہیں۔
نیوز 18 اور یو این آئی ان پٹ کے ساتھ
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔