عامر خان آج کل اپنی آئندہ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کے پروموشن میں بے حد مصروف ہیں۔ ایسے میں فلم کی رلیزسے دو دن قبل عامر خان کا ایک ویڈیو رلیز کیا گیا ہے۔ اس خاص ویڈیو میں عامر کے کردار فرنگی کو دکھایا گیا۔ یہ فلم کا ایک میکنگ ویڈیو ہے جس میں عامر خان کے کردار کو قریب سے دکھایا گیا ہے۔
اس ویڈیو میں عامر خان کے کردار فرنگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے فاطمہ ثنا شیخ نے بتایا ’’ یہ کردار پوری طرح سے خراب ہے اور اس میں کوئی دماغ نہیں ہے۔ اسی وجہ سے کوئی بھی انسان ایسے آدمی کو کبھی اپنے قریب نہیں دیکھنا چاہے گا۔ نہ تو اپنے دوست بنانا پسند کرےگا‘‘۔
لیکن عامر خان کہتے ہیں ’’ ہر کسی میں ایک فرنگی ہوا ہے ہمیں بس اسے تلاش کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر یہ معلوم ہوتا ہے کہ عامر خان نے اپنے اس کردار کے لئے کتنی محنت کی ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔