ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

غبارے بیچ رہا تھا ڈیڑھ سال کا بچہ، نصرت جہاں نے گلے سے لگایا اورکہا...۔

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ نصرت جہاں نے بچے کے ساتھ تین تصویریں شیئرکی ہیں۔ پہلی تصویرمیں نصرت جہاں بچے کو کس کررہی ہیں اورباقی دونوں تصویرمیں اسے گلے لگا رکھا ہے۔

  • Share this:
غبارے بیچ رہا تھا ڈیڑھ سال کا بچہ، نصرت جہاں نے گلے سے لگایا اورکہا...۔
نصرت جہاں نے سڑک پرغبارہ بیچ رہے اس معصوم بچے کو گلے لگایا۔

ممبئی: ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ نصرت جہاں آئے دن سوشل میڈیا پرسرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ حال ہی میں نصرت جہاں تب پھرسے سوشل میڈیا پرچھا گئیں جب انہوں نے انسٹا گرام پرکچھ ایسی تصویرشیئرکی۔ اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام پرایک چھوٹے بچے کے ساتھ تصویریں شیئرکی ہیں، جسے وہ خوب پیارکررہی ہیں۔


ان تصویروں کی سوشل میڈیا پرخوب چرچا ہورہی ہے۔ دراصل نصرت جہاں ایک چھوٹے سے ڈیڑھ سال کے معصوم بچے کے ساتھ تصویرکھنچوائی ہے، جو سڑک پرغبارے بیچ رہا تھا۔ انہوں نے بچے کے ساتھ تین تصویروں کواپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا اورپیارا سا کیپشن بھی دیا۔


انہوں نے لکھا 'غبارے بیچ رہا اس ڈیڑھ سال کے بچے نے میرا ویکنڈ اسپیشل بنایا...۔ جوکہ غباروں سے کہیں زیادہ کلرفل اورپیارا ہے'۔ نصرت جہاں نے بچے کے ساتھ تین تصویریں شیئرکی ہیں۔ پہلی تصویرمیں نصرت جہاں بچے کو کس کررہی ہیں اورباقی دونوں تصویرمیں اسے گلے لگا رکھا ہے۔

نصرت جہاں کی ان تصویروں کو ہزاروں کی تعداد میں لائک اورشیئرکیا گیا ہے۔ ان کے اس پوسٹ پربہت سارے لوگوں نے اپنے ردعمل کا بھی اظہارکیا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں حال ہی میں اسپتال سے گھرپہنچی ہیں۔ انہوں نے سانس لینے میں تکلیف کے سبب اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ دراصل، نصرت جہاں نے زیادہ مقدارمیں دوا لے لی تھی، جس کے سبب ان کی حالت بگڑگئی تھی۔ انہیں آئی سی یومیں داخل کرایا گیا تھا، لیکن اب وہ پوری طرح سے ٹھیک ہیں۔




First published: Dec 11, 2019 11:59 PM IST