உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ’جوکام کرنے میں مزہ آئے،بس وہی کرو‘جانیے یہ کس کی صلاح پر مانتی ہیں Deepika Padukone

    دیپیکا پڈوکون نے بتائی کیوں مانتی ہیں یہ صلاح۔

    دیپیکا پڈوکون نے بتائی کیوں مانتی ہیں یہ صلاح۔

    Deepika Padukone Bollywood to Hollywood Journey: دیپیکا نے بالی ووڈ کی طرح ہالی ووڈ میں بھی دھماکے دار انٹری کی۔ انہوں نے اپنی شروعات فلم 'XXX-Return of Xander Cage' سے کی۔ اس پہلی ہی فلم میں دیپیکا نے وین ڈیزل، سیموئل ایل جیکسن کے علاوہ ہالی ووڈ کے کئی ٹاپ اسٹارز کے ساتھ کام کیا۔

    • Share this:
      Deepika Padukone Bollywood to Hollywood Journey:اپنی بہترین اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں خاص جگہ بنانے والی بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ وہ زندگی میں کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھنا چاہتیں۔ انہیں بس چلتے رہنا ہے۔ دیپیکا آج کو جینے میں یقین کرتی ہیں۔ وہ کل کی فکر کرنا بالکل پسند نہیں کرتیں۔ وہ تو بس اسی لمحے کو بہترین طریقے سے جینا پسند کرتی ہے۔ اس کے علاوہ وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ وہ مستقبل کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتی۔

      والد کی نصیحت
      اسٹارڈسٹ میگزین کے خصوصی انٹرویو میں دیپیکا نے اپنی زندگی سے جڑی کچھ خاص باتیں بتائیں۔ دیپیکا نے بتایا کہ ان کے والد پرکاش پڈوکون نے انہیں بچپن میں ایک بات بتائی تھی جس پر وہ آج بھی عمل کرتی ہیں۔ وہ یہ ہے کہ 'کبھی بھی لائف میں جو بھی کام کرو، اسے مزے سے کرو، تا کہ اسے کرنے میں مزہ آئے۔ جس کام میں کرنے میں مزہ نہ آئے، اسے بالکل بھی مت کرو۔‘وہ اپنے والد کی انہی باتوں سے بہت متاثر ہیں اور وہ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں ان خاص باتوں کو اپناتی ہیں۔ کام کے لیے ان کا جنون ہی انہیں آگے کی جانب لے جاتا ہے۔ جب بھی وہ کوئی کام ہاتھ میں لیتی ہیں تو اسے پوری لگن اور ایمانداری سے مکمل کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دیپیکا نے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے بعد ہالی ووڈ تک کا سفر طئے کیا ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone)





      فلمی سفر
      دیپیکا نے اپنے فلمی سفر کا آغاز ہدایت کار فرح خان کی فلم 'اوم شانتی اوم' سے کیا۔ انہیں اپنی پہلی فلم کے لیے فلم فیئر سے بیسٹ نیو ایکٹریس ایوارڈ ملا۔ اس ایوارڈ سے صاف ہوگیا تھا کہ دیپیکا ایک اسٹار بن چکی ہیں۔ دیپیکا اپنے والد کی تعلیمات کے ساتھ آگے بڑھی (جس کام میں مزہ آئے بس اسے دل لگاکر کرتے رہو)۔ پھر دیپیکا کی زندگی میں فلم 'کاک ٹیل' آئی، یہ فلم دیپیکا کے کیرئیر کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی۔ اس فلم میں دیپیکا کی اداکاری کو ناقدین نے بھی پسند کیا۔ اس کے بعد دیپیکا ایک سے بڑھ کر ایک فلمیں کرتی رہیں۔ جس میں 'ریس-2'، 'چنئی ایکسپریس'، 'باجی راؤ مستانی'، 'پدماوت'، 'یہ جوانی ہے دیوانی' شامل ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Bollywood Actress Education:مادھوری ڈکشت سے لے کر کاجول تک،کتنی پڑھی لکھی ہیں یہ حسینائیں

      یہ بھی پڑھیں:
      Celebs Education:سونوسود نے انجینئرنگ تو سنیل شیٹی نے ہوٹل مینجمنٹ میں حاصل کی ڈگری

      ہالی ووڈ پروجیکٹس
      دیپیکا نے بالی ووڈ کی طرح ہالی ووڈ میں بھی دھماکے دار انٹری کی۔ انہوں نے اپنی شروعات فلم 'XXX-Return of Xander Cage' سے کی۔ اس پہلی ہی فلم میں دیپیکا نے وین ڈیزل، سیموئل ایل جیکسن کے علاوہ ہالی ووڈ کے کئی ٹاپ اسٹارز کے ساتھ کام کیا۔ دیپیکا کا ہالی ووڈ ڈریم پروجیکٹ ہے کہ وہ لیونارڈو ڈی کیپریو کے ساتھ فلم ٹائٹینک میں کام کریں۔ جلد ہی دیپیکا کراس کلچرل تھیم پر ہالی ووڈ فلم کا حصہ بنیں گی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: