فلم اور ٹی وی انڈسٹری کو صدمہ، اداکار آدتیہ سنگھ راجپوت کی موت، گھر کے باتھ روم میں ملی لاش

فلم اور ٹی وی انڈسٹری کو صدمہ، اداکار آدتیہ سنگھ راجپوت کی موت، گھر کے باتھ روم میں ملی لاش ۔ تصویر : Instagarm@adityasinghrajput_official

فلم اور ٹی وی انڈسٹری کو صدمہ، اداکار آدتیہ سنگھ راجپوت کی موت، گھر کے باتھ روم میں ملی لاش ۔ تصویر : Instagarm@adityasinghrajput_official

Aditya Singh Rajput Death: فلم اور ٹی وی کی دنیا کے مشہور اداکار آدتیہ سنگھ راجپوت کی موت ہوگئی ہے۔ وہ ممبئی کے اندھیری میں واقع اپنے گھر کے باتھ روم میں پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai | Maharashtra
  • Share this:
    نئی دہلی: فلم اور ٹی وی کی دنیا کے مشہور اداکار آدتیہ سنگھ راجپوت کی موت ہوگئی ہے۔ وہ ممبئی کے اندھیری میں واقع اپنے گھر کے باتھ روم میں پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے۔ انہوں نے 'کرانتی ویر' اور 'میں نے گاندھی کو نہیں مارا' جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور ماڈل کیا تھا۔

    آدتیہ کو سب سے پہلے ان کے دوستوں اور چوکیدار نے مشتبہ حالت میں دیکھا اور انہیں فوراً اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دیا۔ وہ اپنی بلڈنگ کی 11ویں منزل میں مقیم تھے ۔ خبروں کی مانیں تو منشیات کی زیادہ مقدار ان کی موت کی وجہ ہو سکتی ہے۔ آدتیہ کی عمر 32 سال تھی۔ وہ ٹی وی شو اسپلٹس ولا سے مقبول ہوئے تھے۔

    اداکار کی انسٹاگرام اسٹوری سے پتہ چلتا ہے کہ وہ کل رات اپنے دوستوں کے ساتھ گھر میں موجود تھے۔ آدتیہ کے دوست سبیاساچی نے ای ٹائمز کو بتایا کہ 'خبریں بتا رہی ہیں کہ ان کی موت ڈرگس اوورڈوز سے ہوئی۔ میں ان کا دوست رہا ہوں، لیکن جب سے میں اڈیشہ آیا ہوں ان کے ساتھ رابطے میں نہیں تھا۔ ہمیں ملے ہوئے تقریباً ڈیڑھ سال ہو ہوگئے ہیں ۔ تفتیش جاری ہے۔ ہوسکتا ہے کہ وہ باتھ روم کی دیوار سے ٹکرانے کے بعد گر گئے ہوں ۔

    آدتیہ کے دوست سبیاساچی نے ان کے کیریئر کے بارے میں کہا کہ وہ اچھا کام کر رہے تھے، ان کے برانڈز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے تھے۔ لوگ ان کی سائٹ سے چیزیں خرید رہے تھے۔ وہ ٹی وی پر زیادہ کام نہیں کر رہے تھے، لیکن ان کا برانڈ چل گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھئے: مشہور اداکارہ ایشوریہ رائے نے کانز میں پہنی ایسی ڈریس، جم کر ہوگئیں ٹرول، لوگوں نے کہہ ڈالی اتنی بڑی بات


    یہ بھی پڑھئے: کیا اداکارہ کٹرینہ کیف نے کروالی ہے لپ سرجری؟ سچ جان کر چکرا جائے گا سر، دیکھئے تصاویر




    آدتیہ سنگھ راجپوت نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور ماڈل کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے فلموں اور ٹی وی شوز میں کام کیا۔ اس کے بعد انہوں نے بطور کاسٹنگ ڈائریکٹر کام کرنا شروع کیا۔ انہوں نے بطور ماڈل سینکڑوں اشتہارات میں کام کیا تھا۔ آدتیہ کی اچانک موت سے فلم اور ٹی وی کی دنیا سے وابستہ لوگ صدمے میں ہیں۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: