Video: اداکارہ حنا خان نے اپنے میک اپ مین کو مارا تھپڑ! کہا : 'منہ توڑ دوں گی تمہارا'، ویڈیو وائرل
Hina Khan Viral Video: چھوٹے پردے کی مشہور اداکارہ حنا خان نے کافی کم عمر میں اپنے کریئر کی شروعات کی تھی ۔ حنا خان طویل عرصہ سے ٹی وی دنیا میں ہیں اور انہوں نے اپنی صلاحیت کے دم پر اپنا مقام بنایا ہے ۔
Hina Khan Viral Video: چھوٹے پردے کی مشہور اداکارہ حنا خان نے کافی کم عمر میں اپنے کریئر کی شروعات کی تھی ۔ حنا خان طویل عرصہ سے ٹی وی دنیا میں ہیں اور انہوں نے اپنی صلاحیت کے دم پر اپنا مقام بنایا ہے ۔
Hina Khan Viral Video: چھوٹے پردے کی مشہور اداکارہ حنا خان نے کافی کم عمر میں اپنے کریئر کی شروعات کی تھی ۔ حنا خان طویل عرصہ سے ٹی وی دنیا میں ہیں اور انہوں نے اپنی صلاحیت کے دم پر اپنا مقام بنایا ہے ۔ ایک ٹیپیکل کیریکٹر اور پہچان میں جکڑی حنا خان نے نہ صرف اپنی شبیہ کو پیچھے چھوڑا، بلکہ ٹی وی شو کی اس بہو نے دھیرے دھیرے اپنا اسٹائلش اوتار بھی دکھایا ۔
وہیں دوسری جانب حنا سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور آئے دن تازہ اپ ڈیٹس اس پلیٹ فارم کے ذریعہ اپنے چاہنے والوں کو دیتی رہتی ہیں ۔ وہ آئے دن اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنے ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ اسی درمیان انہوں نے اپنا ایک اور نیا ویڈیو شیئر کیا ہے، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگا ہے ۔
دراصل حنا خان نے اپنے میک اپ مین کے ساتھ ایک چھوٹا سا ریل بنایا، جو فینس کو کافی پسند آرہا ہے ۔ اس ریل میں حنا خان میک اپ کرتی نظر آتی ہیں اور تبھی ان کا میک اپ مین ان سے ان کی لپسٹک چھین لیتا ہے، پھر حنا اس کے گال پر ایک تھپڑ مارتے ہوئے کہتی ہیں کہ میرے ساتھ ایسا مذاق کیا نا تو منہ توڑ دوں گی تمہارا ۔
انسٹاگرام پر کچھ گھنٹے پہلے شیئر کئے گئے اس ویڈیو کو اب تک 87 ہزار سے زیادہ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے ۔ ساتھ ہی ویڈیو پر کمنٹ کرکے لوگ اسمائلی والی ایموجی بھی شیئر کررہے ہیں ۔ بتادیں کہ حنا خان بگ باس گیارہ میں نظر آئی تھیں ، وہ اس شو کی رنراپ بنی تھیں ۔ انہوں نے اس شو میں اپنا گلیمرس اوتار دکھایا اور پھر دھیرے دھیرے لوگوں کے درمیان مشہور ہونے لگیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔