اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بالی ووڈ اداکار اکشے کمار پر اہلیہ ٹوینکل کھنہ نے سر عام لگایا چوری کا الزم ، جانئے کیا ہے معاملہ

    بالی ووڈ اداکار اکشے کمار پر اہلیہ ٹوینکل کھنہ نے سر عام لگایا چوری کا الزم ، جانئے کیا ہے معاملہ

    بالی ووڈ اداکار اکشے کمار پر اہلیہ ٹوینکل کھنہ نے سر عام لگایا چوری کا الزم ، جانئے کیا ہے معاملہ

    ویڈیو میں اکشے کمار (Akshay Kumar) کہہ رہے ہیں کہ اگر آپ نہیں چاہتے کہ آپ ہر ہندوستانی زبان میں گالی کھائیں یا پھر آپ کو کوئی بری بات کہے تو خاموشی سے ماسک کا

    • Share this:
      کورونا وائرس  (Coronavirus)  کے معاملات جس تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں ، اس نے ایک مرتبہ پھر لوگوں کی پریشانی میں اضافہ کردیا ہے ۔ ملک بھر میں کووڈ 19 کے معاملات گیارہ لاکھ سے زیادہ ہوگئے ہیں ۔ کورونا وائرس سے سلیبریٹیز بھی نہیں بچ پارہے ہیں ۔ بگ بی اور ان کا کنبہ کورونا کی جنگ لڑ رہا ہے ۔ وہی بالی ووڈ  (Bollywood) کے کھلاڑی یعنی اکشے کمار (Akshay Kumar) اپنے ویڈیو کے ذریعہ عوام میں بیداری پیدا کررہے ہیں ۔ اکشے کمار کے اس ویڈیو پر ٹوینکل کھنہ  (Twinkle Khanna) نے کمنٹ کیا اور اداکار پر بڑا الزام لگایا ہے ۔

      دراصل لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کیلئے اکشے کمار نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے ایک ویڈیو شیئر کیا تھا ۔ اس ویڈیو میں الگ الگ زبان میں ماسک نہیں پہننے والوں کو لوگ اپنی اپنی زبان میں گالی دے رہے ہیں ۔ ویڈیو میں اکشے کمار کہہ رہے ہیں کہ اگر آپ نہیں چاہتے کہ آپ ہر ہندوستانی زبان میں گالی کھائیں یا پھر آپ کو کوئی بری بات کہے تو خاموشی سے ماسک کا استعمال کریں ۔


      اکشے نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا : اپنی زندگی کو معمول کے مطابق چلائیں لیکن ضوابط پر عمل کریں ۔





      اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد اکشے کمار کی اہلیہ ، اداکارہ اور رائٹر ٹوینکل کھنہ اس پر کمنٹ کرنے سے خود کو نہیں روک سکیں ۔ انہوں نے اس کو ری ٹویٹ کیا اور لکھا اور ساتھ ہی اپنا خود کا ماسک لگائیں اور اپنے پارٹنر کا دھلا ہوا ، خوبصورت اور فلورل پرنٹ والا ماسک مت چرائیں ۔ دراصل جو ماسک اکشے کمار نے ویڈیو میں لگا رکھا ہے ، وہ ٹوینکل کھنہ کا ہے ، جس کو لے کر اداکارہ اکشے کمار پر چوری کا الزام لگا رہی ہیں ۔


      ٹوینکل کھنہ کے اس ٹویٹ پر لوگ کافی تبصرے کر رہے ہیں اور اپنا رد عمل ظاہر کررہے ہیں ۔  آپ کو بتادیں کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے ، اس سے پہلے بھی دونوں کی کھٹی میٹھی نوک جھونک سوشل میڈیا پر آتی رہی ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: