نئی دہلی: کرناٹک میں حجاب کو لے کر تنازعہ (Hijab Row) تھم نہیں رہا ہے۔ اب اس پر ٹوئنکل کھنہ (Twinkle Khanna) نے بھی اپنی رائے ظاہر کی ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی بار ٹوئنکل کھنہ بہت سے معاملات پر طنزیہ انداز میں کئی موضوع پر اپنی بیباک رائے دے چکی ہیں اور اب حجاب تنازعہ پر عجیب وغریب انداز میں انہوں نے اپنی رائے دی ہے۔ ٹوئنکل کھنہ نے ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ خواتین کو کیا پہننا چاہئے، اس کا انتخاب کرنے کا حق صرف خواتین کے پاس ہی ہونا چاہئے۔
اس تنازعہ پر اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے ٹوئنکل کھنہ نے کہا ہے کہ برقع، حجاب اور یہاں تک کہ گھونگٹ نے بھی کسی نہ کسی طرح مذہبی اور ثقافتی تعرمیر میں اپنا تعاون دیا ہے، حالانکہ میں کسی بھی طرح کے پردے کی حمایتی نہیں ہوں، لیکن یہ فیصلہ صرف خواتین کو لینا چاہئے، وہ بھی بغیر کسی دباو یا دھمکی کے۔ کچھ مذہبی لیڈران اس بارے میں بات کر رہے تھے کہ کیسے ایک حجاب مردوں کو رجھانے سے روکتا ہے، یہ سن کر مجھے بہت ہنسی آئی‘۔
ٹوئنکل کھنہ نے مزید لکھا ہے، ’اس سبھی بھائی صاحب کو بولنا چھوڑ دینا چاہئے اور اسٹینڈ اپ کامیڈینس کو بات کرنے دینا چاہئے۔ بہت کم مرد کسی خاتون کے سر کو ایروجینس زون مانتے ہیں۔ کیا آپ کو کوئی ڈیٹ نائٹ یاد ہے، جس میں آپ کا شوہر یا آپ کا عاشق کہہ رہا ہو، ’واہ تمہارا سر آج اتنا ہاٹ نظر آرہا ہے‘؟ اوہ، تھینک یو ڈارلنگ، میں کوشش کروں گی کہ اسے بناوٹ میں رکھوں اور اس کی خوبصورتی پر کوئی آنچ نہ آنے دوں‘۔

ٹوئنکل کھنہ نے سوشل میڈیا پر یہ پوسٹ شیئر کیا ہے۔ (تصویر کریڈٹ: twinklerkhanna/instagram)
آپ کو بتادیں کہ حجاب تنازعہ کی شروعات اس سال کرناٹک سے ہوئی تھی، جب اڈپی میں مسلم لڑکیاں کورٹ پہنچ گئی تھیں کہ انہیں حجاب کے سبب کالج میں انٹری نہیں دی گئی۔ ساتھ ہی انہوں نے امن، خوشحالی اور عوامی نظام کا ماحول خراب کرنے والی کسی بھی کپڑے پر پابندی لگانے کے حکم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے بعد کالج میں کافی ہنگامہ بھی ہوا تھا۔
ٹوئنکل کھنہ نے ساتھ ہی روس-یوکرین تنازعہ پر بھی اپنی رائے رکھی اور ولادیمیر زیلنسکی کی تعریف کی۔ انہوں نے لکھا ہے، ’آخر کار سابق جاسوس پتن کی حکمت عملی نہیں، لیکن زیلنسکی کے کھڑے ہوجانے کے سبب دنیا یوکرین کے حق میں آگئی‘۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔