اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بالی ووڈ کی اس مشہور اداکارہ نے پہنا پیاز والا جھمکا ، سوشل میڈیا پر شیئر کی تصویر ، وائرل

    بالی ووڈ کی اس مشہور اداکارہ نے پہنا پیاز والا جھمکا ، سوشل میڈیا پر شیئر کی تصویر ، وائرل

    بالی ووڈ کی اس مشہور اداکارہ نے پہنا پیاز والا جھمکا ، سوشل میڈیا پر شیئر کی تصویر ، وائرل

    پیاز کی بڑھتی قیمتوں کو لے کر طنز کرتے ہوئے حال ہی میں انہوں نے پیاز کے بغیر بننے والے کھانوں کی پانچ ریسیپی شیئر کی تھی ، جس کے بعد ہی اکشے کمار نے اپنی اہلیہ ٹوینکل کھنہ کو پیاز کے جھمکے تحفہ میں دئے تھے ۔

    • Share this:
      بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ٹوینکل کھنہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ پیاز کی بڑھتی قیمتوں کو لے کر طنز کرتے ہوئے حال ہی میں انہوں نے پیاز کے بغیر بننے والے کھانوں کی پانچ ریسیپی شیئر کی تھی ، جس کے بعد ہی اکشے کمار نے اپنی اہلیہ ٹوینکل کھنہ کو پیاز کے جھمکے تحفہ میں دئے تھے ۔ ٹوینکل کھنہ کو پیاز کے جھمکے اتنے پسند آئے کہ انہوں نے وہ پہنے اور سوشل میڈیا پر جھمکے کی تصویر بھی شیئر کی ۔ اس کو شیئر کرتے وقت انہوں نے ایک پیارا سے کیپشن بھی دیا ۔

      بالی ووڈ اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک شوٹ سے دوسرے شوٹ پر ... مجھے خوشی ہے کہ مجھے اپنا یہ بیش قیمتی تحفہ ، جس کو شوٹ سے گھر پر لایا گیا تھا ، اس سے پہلے کہ وہ خود کو ختم کرنا شروع کردے ، پہننے کا موقع ملا ۔ ٹوینکل کھنہ کی اس تصویر پر مداحوں نے جم کر تبصرے کئے اور اپنے ردعمل کا اظہار کیا ۔



      اس پوسٹ کے ساتھ ٹوینکل کھنہ نے دو تصویریں شیئر کی ہیں ۔ ایک تصویر میں وہ جھمکے پہنے نظر آرہی ہیں تو وہیں دوسرے میں وہ پیاز کے جھمکے کو دکھاتی نظر آرہی ہیں ۔



      ٹوینکل کھنہ نے انسٹاگرام پر پیاز کے جھمکوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پارٹنر دی کپل شرما شو میں پرفارم کرکے واپس آئے اور کہا کہ وہ لوگ کرینہ کو یہ جھمکے دکھا رہے تھے ، تو مجھے نہیں لگا کہ وہ اس سے زیادہ متاثر ہوئیں ، لیکن مجھے لگا کہ تم انہیں دیکھ کر انجوائے کروگی ، اس لئے میں یہ تمہارے لئے لے آیا ۔ کئی مرتبہ چھوٹی چھوٹی سی چیزیں بھی آپ کا دل جیت لیتی ہے ۔

      خیال رہے کہ ٹوینکل کھنہ ایک شاندار اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ کالم نگار اور پروڈیوسر بھی ہیں ۔ وہیں اکشے کمار کی بات کریں تو مسٹر کھلاڑی کی گڈ نیوز فلم اسی ماہ 27 تاریخ کو ریلیز ہونے جارہی ہے ۔
      First published: