உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اداکارہ ادیتا گوسوامی کے یہاں بیٹے کی پیدائش، فلموں کو کہہ چکی ہیں الوداع

    اداکارہ ادیتا گوسوامی کی فائل تصویر

    اداکارہ ادیتا گوسوامی کی فائل تصویر

    وہ سال 2005 کی بات تھی جب عمران ہاشمی اور ادیتا کے بیچ کے ہاٹ سین والی فلم ’زہر‘خبروں میں آئی تھی۔

    • Share this:
      وہ سال 2005 کی بات تھی جب عمران ہاشمی اور ادیتا کے بیچ کے ہاٹ سین والی فلم ’زہر‘خبروں میں آئی تھی۔ اس فلم کی اداکارہ ادیتا راتوں رات پوسٹر گرل بن گئی۔ تاہم وہ جان ابراہم کے ساتھ 2003 میں ’پاپ‘ فلم میں نظر آچکی تھی لیکن اس فلم کو اتنی مقبولیت نہیں ملی تھی جتنی ’زہر‘ کو ۔ بالی ووڈ کی اس نئی سنسیشن کو بھٹ کیمپ کی تلاش مانا گیا تھا اور ایسا لگ رہا تھا کہ وہ جلد بپاشا باسو کی جگہ لے لیں گی، لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔
      بالی ووڈ سے دوری بنا چکی ادیتا گوسوامی ایک بار پھر خبروں میں ہیں کیوں کہ ان کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اپنے حمل اور ڈلیوری کے بارے میں ادیتا نے سوشل میڈیا پر کافی پہلے انکشاف کر دیا تھا۔ اپنے شوہر اور بالی ووڈ کے مشہور فلم ساز موہت سوری کی بیوی ادیتا نے بالی ووڈ سے پوری طرح سے بریک لے لیا اور سال 2012 سے وہ فلموں سے دور ہیں۔

      Udita-Goswami-02
      ادیتا نے 2012 تک فلموں میں اپنی قسمت آزمائی لیکن مسلسل ناکامیوں کے بعد انہوں نے بالی ووڈ کو الوداع کہہ دیا۔  اور سال 2012 میں ہی انہوں نے فلم ساز موہت سوری سے شادی کر لی۔ ان کی ایک بیٹی بھی ہوئی جس کا نام دیوی ہے۔ ادیتا نے اپنے حمل کو سوشل میڈیا پر سلیبریٹ کیا اور کہا کہ وہ زندگی کو پوری طرح سے جینے میں یقین رکھتی ہیں۔

       
      First published: