کنگنا رانوت نے ارملا ماتونڈکر کو بتایا'سافٹ پورن اسٹار'، اداکارہ نے کیا جوابی حملہ
کنگنا رانوت نے ارملا ماتونڈکر کو بتایا'سافٹ پورن اسٹار'، اداکارہ نے کیا جوابی حملہ
کنگنا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ارملا ماتونڈکر سافٹ پورن اسٹار ہیں۔ یہ تھوڑا سننے میں برا لگتا ہے لیکن وہ یقینا اپنی اداکاری کے لئے نہیں جانی جاتی تھیں۔ وہ کس لئے جانی جاتی تھیں، سافٹ پورن کے لئے نا؟ اگر انہیں ٹکٹ مل سکتا ہے تو مجھے کیوں نہیں مل سکتا؟
ممبئی۔ پارلیمنٹ میں روی کشن (Ravi Kisan) اور جیا بچن (Jaya Bachchan) کے بیان کے بعد بالی ووڈ (Bollywood) دو دھڑوں میں منقسم ہو گیا ہے۔ کچھ جیا کے حق میں سوشل میڈیا (Socail Media) پر اپنے خیالات رکھ رہے ہیں تو کچھ روی کشن کی حمایت کرتے ہوئے جیا کے بیان کی مخالفت کر رہے ہیں۔ حال ہی میں بالی ووڈ کی ' چھما چھما' گرل یعنی ارملا ماتونڈکر (Urmila Matondkar) نے جیا بچن کے بیان پر اپنی حمایت ظاہر کرتے ہوئے کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) پر نشانہ سادھا جس کے بعد کنگنا نے ارملا کو ' سافٹ پورن اسٹار' بتا ڈالا۔ اداکارہ نے ' پنگا کوین' پر ایک بار پھر سے نشانہ سادھ کر جوابی حملہ کیا ہے۔
کنگنا نے ٹائمس ناو کو دئیے انٹرویو میں کہا کہ ارملا ماتونڈکر سافٹ پورن اسٹار ہیں۔ یہ تھوڑا سننے میں برا لگتا ہے لیکن وہ یقینا اپنی اداکاری کے لئے نہیں جانی جاتی تھیں۔ وہ کس لئے جانی جاتی تھیں، سافٹ پورن کے لئے نا؟ اگر انہیں ٹکٹ مل سکتا ہے تو مجھے کیوں نہیں مل سکتا؟ کسی کو بھی ٹکٹ مل سکتا ہے۔ ہر کسی کو ٹکٹ مل سکتا ہے۔ کنگنا نے کہا کہ ارملا ماتونڈکر کا ایک توہین آمیز انٹرویو دیکھا۔ جس طرح سے وہ میرے بارے میں بات کر رہی ہیں وہ پوری طرح سے چڑھانے والا ہے۔ انہوں نے میری جدوجہد کا مذاق اڑایا۔ وہ مجھ پر اس لئے حملہ کر رہی ہیں کہ میں بی جے پی سے ٹکٹ چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ اتنا بھی مشکل نہیں ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ ارملا ماتونڈکر نے کنگنا رانوت کا نام لئے بغیر اداکارہ پر طعنہ مارا ہے۔ انہوں نے شیواجی مہاراج کی ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا جس میں لکھا ہے۔ ' انتقام انسان کو جلاتا رہتا ہے، صبر وتحمل ہی انتقام کو قابو میں کرنے کی تدبیر ہے'۔ شیواجی مہاراج امر رہیں۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔