உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اروشی روتیلا نے 50 لاکھ کے گاون پہن کر ریگستان میں کرایا بولڈ فوٹو شوٹ

    اروشی روتیلا نے 50 لاکھ کے گاوں پہن کر ریگستان میں کرایا بولڈ فوٹو شوٹ

    اروشی روتیلا (Urvashi Rautela) نے مشہور عربی میگزین سول عربیہ (Soul Arabia) کے لئے فوٹو شوٹ کرایا اور وہ پہلی انڈین / ایشین اداکار ہیں، جو اس انٹرنیشنل میگزین کے کور پر نظر آئی ہیں۔

    • Share this:
      ممبئی: اروشی روتیلا (Urvashi Rautela) ایک بار پھر سرخیوں میں آگئی ہیں اور اس بار وجہ ہے ان کا نیا فوٹو شوٹ اور اس میں پہنی گئی ڈریس کی قیمت۔ حال ہی میں اروشی روتیلا نے مشہور عربی میگزین سول عربیہ (Soul Arabia) کے لئے فوٹو شوٹ کرایا اور اروشی روتیلا اس میگزین کے کور پر بھی نظر آرہی ہیں۔ اس بارے میں پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اروشی روتیلا نے لکھا ہے کہ وہ پہلی انڈین / ایشین اداکار ہیں، جو اس انٹرنیشنل میگزین کے کور پر نظر آئی ہیں۔ ساتھ ہی اس فوٹو شوٹ میں اروشی روتیلا نے جو ڈریس پہنے ہیں، ان کی قیمت سن کر بھی آپ حیران رہ جائیں گے۔

      اس میگزین کے کور پر اروشی ایک اورینج گاون اور ایک ریڈ ڈریس میں نظر آرہی ہیں۔ اس فوٹو میں اروشی نے فیشن ڈیزائنر کی ڈروسس Michael Cinco کی ڈریسز میں نظر آرہی ہیں اور انہوں نے اس فوٹو شوٹ کے دوران کافی مہنگی ڈریس پہنی ہیں۔ سب سے مہنگی ڈریس کی اگر ہم بات کریں تو اروشی اس فوٹو شوٹ میں 25 لاکھ کا ایک ریڈ کلر کا گاون پہنے دکھائی دی ہیں۔ اروشی روتیلا نے اس شوٹ کے دوران ایک اورینج گاون پہنا ہے، جس کی قیمت بھی 25 لاکھ سے اوپر ہے۔ یعنی اروشی روتیلا نے اس فوٹو شوٹ میں 50 لاکھ سے زیادہ کی قیمت کے کپڑے پہنے ہیں۔

       



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by MICHAEL CINCO Dubai (@michael5inco)









      اروشی روتیلا نے اپنے سوشل میڈیا پر اس فوٹو شوٹ کا فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’خواب تو سچ ہوتے ہیں، جب آپ اسے پورا کرنے کے لئے سخت محنت کرتے ہیں، کیونکہ ہمارے خوابوں کی بہت مانگ ہے’۔ سول عربیہ میگزین کے ایڈیٹر ان چیف سلطان ابو ٹائر کا کہنا ہے کہ میگزین کے شوٹ کے دوران اروشی روتیلا نے ہم سے اپنے خوابوں کے بارے میں بات کی۔ اروشی روتیلا نے اپنے چیریٹبل ٹرسٹ کے بارے میں بھی اس میگزین میں کھل کر بات کی ہے۔

       




      اروشی روتیلا حال ہی میں ’وہ چاند کہاں سے لاو گی’ میوزک ویڈیو میں ٹی وی اداکار محسن خان کے ساتھ نظر آئی تھیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: