உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اداکارہ اروشی روتیلا نے ٹرائل روم سے شیئر کیا ویڈیو تو بھڑک اٹھے لوگ ، کہہ ڈالی ایسی بات

    اداکارہ اروشی روتیلا نے ٹرائل روم سے شیئر کیا ویڈیو تو بھڑک اٹھے لوگ ، کہہ ڈالی ایسی بات ۔ تصویر : Videograb Instagram @urvashirautela

    اداکارہ اروشی روتیلا نے ٹرائل روم سے شیئر کیا ویڈیو تو بھڑک اٹھے لوگ ، کہہ ڈالی ایسی بات ۔ تصویر : Videograb Instagram @urvashirautela

    بالی وڈ اداکارہ اروشی روتیلا نے ایک ویڈیو (Urvashi Rautela Video) شیئر کیا ہے ، جس میں وہ ٹرائل روم میں ایک آوٹ فٹ ٹرائی کرتی نظر آرہی ہیں ۔ اس ویڈیو کی وجہ سے انہیں ٹرول کیا جارہا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ وہ اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ وہ اپنی زندگی کے بارے میں فینس کے ساتھ اپ ڈیٹس بھی شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس کے بعد ٹرولس کے نشانے پر آگئی ہیں ۔ جبکہ کچھ فینس ان کے لک کی تعریف بھی کر رہے ہیں ۔

      ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اروشی روتیلا نے لکھا : آربی ایف ( ریسٹنگ بریک فاسٹ فیس ) کا ایک سنجیدہ معاملہ ہوگیا ہے ۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپنے کیپشن میں دل کی کئی ایموجیز اور اسٹارس کو شامل کیا ہے ۔ ویڈیو کے پس منظر میں اسپینس کا 'بریک فاسٹ چیلنج سانگ' چل رہا ہے ۔ اروشی اس ویڈیو میں ایک آوٹ فٹ پہننے کی کوشش کرتی نظر آرہی ہیں ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ٹرائل روم میں ہیں ۔ انہوں نے ایک پرنٹیڈ منی اسکرٹ اور برالیٹ پہن رکھی ہے ۔ وہ اس پر پنک کلر کی جیکٹ کا ٹرائل کر رہی ہیں ۔



      اروشی روتیلا اس جیکٹ کی چین کھول کر الگ الگ زاویوں سے دیکھ رہی ہیں ۔ وہ اپنے شولڈرس کو فلانٹ کرتی ہوئی بھی نظر آتی ہیں ۔ نیٹیجینس کو یہ پسند نہیں آیا اور انہیں ٹرول کرنا شروع کر دیا۔ ایک یوزر نے لکھا : آپ کیا دکھانا چاہتی ہیں میڈم .. ۔ جبکہ دوسرے یوزر نے لکھا : آخر ڈھکا کیا ہے ... ۔ حالانکہ کچھ فینس نے اروشی کی خوبصورتی کی تعریف بھی کی ہے۔

      خیال رہے کہ اروشی روتیلا فیشن کی کافی دلدادہ ہیں ۔ وہ اکثر اپنے پبلک اپیرئنس کو ایک خاص انداز میں پیش کرتی ہیں ۔ وہ خود کو فٹ رکھنے کے لیے یوگا اور ورزش بھی کرتی ہیں ۔ وہ ایک فٹنس فریک بھی ہیں ۔ وہیں اگر ورک فرنٹ کی بات کی جائے تو اروشی روتیلا کو آخری مرتبہ 'ورجن بھانوپریہ' میں دیکھا گیا تھا ۔ وہ بہت جلد فلم 'بلیک روز' کے ساتھ تیلگو انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والی ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: