اپنا ضلع منتخب کریں۔

    دولہا بننے سے پہلے ورون دھون کی کار حادثہ کا شکار ، بال بال بچے اداکار : رپورٹس

    دولہا بننے سے پہلے ورون دھون کی کار حادثہ کا شکار ، بال بال بچے اداکار : رپورٹس

    دولہا بننے سے پہلے ورون دھون کی کار حادثہ کا شکار ، بال بال بچے اداکار : رپورٹس

    بالی ووڈ اداکار ورون دھون کی کار (Varun Dhawan) ہفتہ کو اس وقت حادثہ کا شکار ہوگئی تھی ، جب وہ جوہو سے علی باغ جارہے تھے ۔ تاہم شادی سے پہلے ہوئے اس حادثہ میں ورون دھون بال بال بچ گئے ۔

    • Share this:
      بالی ووڈ اداکار ورون دھون آج دولہا بن کر اپنی گرل فرینڈ نتاشا دلال سے شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں ، لیکن شادی سے عین قبل ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے ، جس نے سبھی کو پریشان کردیا ہے ۔ ورون دھون اور نتاشا کی شادی کیلئے دونوں کنبے کے اراکین اور کچھ دوست جمعہ کو ہی علی باغ پہنچ گئے ہیں ۔ وہیں ورون دھون ہفتہ کو دوپہر میں علی باغ پہنچے ۔ خبر ہے کہ ان کی کار ہفتہ کو اس وقت حادثہ کا شکار ہوگئی تھی ، جب وہ جوہو سے علی باغ جارہے تھے ۔ تاہم شادی سے پہلے پیش آئے اس حادثہ میں ورون دھون بال بال بچ گئے ۔

      ورون دھون جمعہ کو کچھ مصروف تھے ، اس لئے وہ 23 جنوری کو اپنے گھر سے علی باغ کیلئے نکلے ۔ علی باغ کار سے پہنچنے میں تقریبا چار گھنٹے لگتے ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق علی باغ کے راستے میں ٹریفک بہت زیادہ ہوتی ہے ۔ شادی کی رسمیں شروع ہونے والی تھیں ، ایسے میں ورون کو جلد از جلد علی باغ پہنچنا تھا ۔ تبھی راستے میں ان کی گاڑی ایک معمولی حادثہ کا شکار ہوگئی ، جس کی وجہ سے کار میں چھوٹی سی خراش بھی آگئی ۔

      تاہم راحت کی بات یہ رہی کہ اس حادثہ میں کسی کو چوٹ نہیں پہنچی ہے ۔ دھون کے والد فلمساز ڈیوڈ دھون ، ماں لالی ، بھائی روہت اور ان کا کنبہ ، ان کے چچا اور ماضی کے اداکار انل دھون اور ان کا کنبہ اور ساتھ ہی دلال کنبہ جمعہ کو شادی کی جگہ پر پہنچ گیا تھا ۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)





      آج ورون اور نتاشا کی شادی ہے ۔ اس شادی میں تقریبا 50 افرد شرکت کرنے والے ہیں ۔ ڈیوڈ دھون نے ورون اور نتاشا کی شادی کیلئے کافی اچھے انتظامات کئے ہیں ۔ سیکورٹی انتظامات کے ساتھ ہی مہمانوں کی پرائیویسی کا بھی خیال رکھا جارہا ہے ۔

      شادی کی تقریب میں کچھ خاص لوگوں کو ہی مدعو کیا گیا ہے ، جس میں سلمان خان اور ارجن کپور جیسے اداکاروں کے نام شامل ہیں ۔ شادی میں شامل ہونے والے مہمانوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی کرایا جائے گا ۔ وہیں شادی کے بعد 26 جنوری کو ریسپشن ہے ، جس میں بالی ووڈ کے بڑے سپراسٹارس کے شامل ہونے کی توقع کی جارہی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: