ممبئی: بالی ووڈ اداکار ورون دھون کی فلم اے بی سی ڈی 2 کی اہم اداکارہ اورڈانسرلارین گاٹلب نے ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویومیں بتایا کہ وہ فلم اے بی سی ڈی 2 کے بعد بری طرح سے شراب اورڈرگس (منشیات) کے نشے میں پڑگئی تھیں۔ 31 سالہ اداکارہ لارین گاٹلب نے ممبئی مررکو دیئے گئے اپنےدیئے انٹرویومیں یہ بات کہی۔
لارین گاٹلب نے اپنے انٹرویومیں انکشاف کیا کہ وہ کہیں اندھیرے (تاریکی) میں غاب ہوگئی تھیں۔ تقریباً 8 ماہ تک وہ سوشل میڈیا پرتواپنی ہنستی ہوئی تصویرلگاتی تھیں، لیکن اندرسے وہ بہت زیادہ پریشان تھیں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ بہت مایوس ہیں۔ وہ اپنی اداسی کا علاج نشے میں تلاش کرنےلگیں۔ اداکارہ لارین گاٹلب نے کہا کہ میں شراب پیتی تھی، ڈرگس لیتی تھی یا وہ سب کچھ کرتی تھی، جومجھے خوش کرسکتا تھا۔
لارین نے بتایا کہ وہ ان سب چیزوں کے درمیان خود کووکٹم (متاثرہ) ماننے لگیں۔ آگے انہوں نے بتایا کہ ان سب چیزوں سے نکلنے میں انہیں وقت لگا۔ واضح رہے کہ لارین گاٹلب بگ باس 11 اور'جھلک دکھلا جا' کے سیزن 6 میں بھی نظرآچکی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کئی پنجابی فلم اورگانوں میں بھی کام کیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔