اپنا ضلع منتخب کریں۔

    خوبصورت وادیوں میں ہنی مون منا رہے ہیں ورون دھون - نتاشا دلال، پوسٹ کرکے مداحوں کو کیا ’کنفیوز‘

    خوبصورت وادیوں میں ہنی مون منا رہے ہیں ورون دھون - نتاشا دلال

    خوبصورت وادیوں میں ہنی مون منا رہے ہیں ورون دھون - نتاشا دلال

    ورون دھون نے اہلیہ نتاشا (Arunachal Pradesh) کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی ہے، جسے دیکھ کرلگتا ہےکہ ورون دھون (Varun Dhawan) کام کے ساتھ اپنا ہنی مون بھی انجوائے کر رہے ہیں۔

    • Share this:
      ممبئی: بالی ووڈ اداکار ورون دھون (Varun Dhawan) نےحال ہی میں اپنی لانگ ٹائم گرل فرینڈ نتاشا دلال (Natasha Dalal) کے ساتھ شادی کی ہے۔ خبر تھی کہ کام کے سبب ورون دھون نے نتاشا دلال - ورون دھون نے نتاشا کے ساتھ اپنا ہنی مون ملتوی کردیا ہے اور وہ اب اروناچل پردیش میں ’بھیڑیا‘ فلم کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ اس درمیان کچھ ہی دیر پہلے ورون دھون نے اہلیہ نتاشا (Arunachal Pradesh) کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی ہے، جسے دیکھ کرلگتا ہےکہ ورون دھون کام کے ساتھ اپنا ہنی مون بھی انجوائے کر رہے ہیں۔

      اداکار ورون دھون (Varun Dhawan) نے یہ تصویر اپنے انسٹا گرام پر شیئر کی ہے۔ تصویرکے ساتھ ورون دھون نے کیپشن میں لکھا، ’ہم ہنی مون پر نہیں ہیں‘۔ تصویر میں ورون دھون اور نتاشا دلال ایک کشتی پر بیٹھے ہیں اور خوبصورت وادیوں کا لطف اٹھا رہے ہیں۔ ورون دھون نے بھورے رنگ کی ونٹرکوٹ پہنی ہے، تو وہیں نتاشا نے گرے کلرکی کوٹ پہن رکھی ہے۔ یہ تصویر اروناچل پردیش (Arunachal Pradesh) کی لگ رہی ہے، حالانکہ ورون دھون نے پوسٹ میں لوکیشن کا ذکر نہیں کیا ہے۔

      اداکار ورون دھون نے یہ تصویراپنے انسٹا گرام پر شیئرکی ہے۔ تصویر میں ورون دھون اور نتاشا دلال ایک کشتی پر بیٹھے ہیں اور خوبصورت وادیوں کا لطف اٹھا رہے ہیں۔
      اداکار ورون دھون نے یہ تصویراپنے انسٹا گرام پر شیئرکی ہے۔ تصویر میں ورون دھون اور نتاشا دلال ایک کشتی پر بیٹھے ہیں اور خوبصورت وادیوں کا لطف اٹھا رہے ہیں۔


      بتاتے چلیں کہ ورون دھون اروناچل پردیش میں ان دنوں اپنی اپ کمنگ فلم کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ ورون دھون اپنے انسٹا گرام پیج پر اپنی یاترا سے کئی ویڈیو شیئر کئے ہیں۔ حال ہی میں اداکار کو اروناچل پردیش کی سڑکوں پر دوڑ لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اداکار کا شرٹ لیس ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا تھا۔ اس ویڈیو میں ورون دھون نے ٹی شرٹ نہیں پہنی ہوئی تھی اور وہ تیزی سے دوڑتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔

      ’بھیڑیا‘ فلم میں پہلی بار اداکار ورون دھون ایک ویئر وولف (Werewolf) کا کردار نبھا رہے ہیں۔ کچھ دن پہلے ہی فلم کے میکرس نے فلم ‘بھیڑیا (Bhediya)‘ کی ریلیز ڈیٹ کا اعلان تھا۔ یہ فلم اگلے سال 14 اپریل کو بڑے پردے پر ریلیز ہونی ہے۔ فلم کی ریلیز ڈیٹ کے ساتھ ہی ’بھیڑیا‘ کا ٹیزر بھی ریلیز کیا گیا تھا، جو دیکھنے میں بے حد خطرناک لگ رہا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: