اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Varun Dhawan - Natasha Dalal Wedding: شوہر - بیوی بنے ورون دھون اور نتاشا دلال

    Varun Dhawan - Natasha Dalal Wedding: شوہر - بیوی بنے ورون دھون اور نتاشا دلال

    Varun Dhawan - Natasha Dalal Wedding: شوہر - بیوی بنے ورون دھون اور نتاشا دلال

    بالی ووڈ اداکار ورون دھون (Varun Dhawan) اور نتاشا دلال (Natasha Dalal) اتوار کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دونوں اب شوہر- بیوی بن گئے ہیں۔ دونوں نے اپنی فیملی کے اراکین اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں ایک ریزارٹ میں سات پھیرے لئے۔

    • Share this:
      ممبئی: بالی ووڈ اداکار ورون دھون (Varun Dhawan) اور نتاشا دلال (Natasha Dalal) اتوار کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دونوں اب شوہر- بیوی بن گئے ہیں۔ دونوں نے اپنی فیملی کے اراکین اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں ایک ریزارٹ میں سات پھیرے لئے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے دونوں کی شادی کی خبریں مسلسل سرخیوں میں رہی تھیں۔

      ورون دھون اور نتاشا دلال کی شادی اتوار شام کو تقریباً 6:30 بجے شروع ہوئی اور رات 10:30 بجے تک چلی۔ امید کی جارہی ہے کہ رات تک نو شادی شدہ جوڑے کی تصویر سامنے آجائے گی۔ تقریب میں جوڑے کی تصویر کا انتظار کر رہے میڈیا کے لوگوں کو کھانے کے پیکٹ دیئے گئے ہیں۔

      ذرائع کے مطابق، دونوں کے شادی کرنے ے بعد ممبئی میں ریسپشن پارٹی بھی دی جائے گی۔ ممبئی کے ایک 5 اسٹار ہوٹل میں 2 فروری کو ورون اور نتاشا کے دوستوں اور فیملی کے اراکین کے لئے ایک ریسپشن پارٹی کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ ورون دھون اور نتاشا کی شادی تقریب کے مینو میں لبنان، میکسکن اور ہندوستانی کھانے شامل کئے گئے ہیں۔ ہندو رسم وراج کے مطابق یہ شادی ہو رہی ہے۔ کورونا وائرس کے پروٹوکول پر عمل کرنے کے سبب اس میں تقریباً 50-40 مہمان ہی موجود ہیں۔

      بالی ووڈ اداکار ورون دھون (Varun Dhawan) اور نتاشا دلال (Natasha Dalal) اتوار کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دونوں اب شوہر- بیوی بن گئے ہیں۔
      بالی ووڈ اداکار ورون دھون (Varun Dhawan) اور نتاشا دلال (Natasha Dalal) اتوار کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دونوں اب شوہر- بیوی بن گئے ہیں۔


      پہلے دونوں سال 2020 میں ہی شادی کرنے والے تھے، لیکن کورونا وائرس اور لاک ڈاون کے سبب یہ شادی 2021 کے لئے ملتوی ہوگئی۔ دونوں کی شادی میں ورون دھون کے والد ڈیوڈ دھون پرائیویسی کا خاص خیال رکھ رہے ہیں۔ حال ہی میں ان دونوں کی مہندی کی رسم سے پہلے تصویر سامنے آئی تھی۔ ورون دھون اور نتاشا دلال کی شادی کو سخت طور پر پرائیویٹ رکھا گیا۔ یہ بغیر فون کے تقریب میں داخلہ اور کووڈ-19 چیک اپ کی طرح بیشتر سیکورٹی پروٹوکول کا نتیجہ ہے۔ تقریب کے مقام پر موجود اسٹاف کے اراکین کے فون کو اسٹیکر کے ساتھ بند کردیا گیا۔ ایسا یہ یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ہے کہ کوئی تصویر لیک نہ ہو۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: