ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کٹرینہ کیف کے گھر پہنچے وکی کوشل ، کچھ اس انداز میں سلیبریٹ کیا کرسمس ، تصویر وائرل

بالی ووڈ اداکارہ کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) نے جمعہ کو اپنے قریبی دوستوں کیلئے کرسمس پارٹی کی میزبانی کی ۔ پارٹی میں بالی ووڈ کے کئی لوگوں نے شرکت کی ، لیکن وکی کوشل (Vicky Kaushal) کی موجودگی کو لے کر کافی چرچا ہورہی ہے ۔

  • Share this:
کٹرینہ کیف کے گھر پہنچے وکی کوشل ، کچھ اس انداز میں سلیبریٹ کیا کرسمس ، تصویر وائرل
کٹرینہ کیف کے گھر پہنچے وکی کوشل ، کچھ اس انداز میں سلیبریٹ کیا کرسمس ، تصویر وائرل (Photo: Viral Bhayani)

بالی ووڈ اداکارہ کٹرینہ کیف  (Katrina Kaif) نے جمعہ کو اپنے قریبی دوستوں کیلئے کرسمس پارٹی کی میزبانی کی ۔ پارٹی میں بالی ووڈ کے کئی لوگوں نے شرکت کی ، لیکن وکی کوشل کی موجودگی کو لے کر کافی چرچا ہورہی ہے ۔ فلم اڑی سے مشہور ہوئے اداکار وکی کوشل (Vicky Kaushal) اپنے بھائی سنی کوشل کے ساتھ پارٹی میں پہنچے ۔ افواہیں پھیل رہی ہیں کہ کٹرینہ اور وکی میں دوستی سے اوپر کچھ ہے ۔ کٹرینہ کے وکی کو پارٹی میں مدعو کرنے سے قیاس آرائی کا بازار مزید گرم ہوگیا ہے ۔


اداکار سدھارتھ ملہوترا بھی پارٹی میں نظر آئے ۔ سدھارتھ اور کٹرینہ نے نتیا مہرا کی فلم بار بار دیکھو میں ساتھ کام کیا تھا ۔ ڈائریکٹر کرن جوہر نے بھی کٹرینہ کی پارٹی میں شرکت کی ۔ ڈائریکٹر کبیر خان اپنی اہلیہ منی ماتھر کے ساتھ پارٹی میں پہنچے ۔ نیہا دھوپیا اور انگد بیدی بھی پارٹی میں شریک ہوئے ۔


وکی کوشل اور کٹرینہ کیف کے درمیان رومانس کی افواہیں گزشتہ کچھ عرصہ سے کافی اڑ رہی ہیں ۔ وکی اور کٹرینہ کو گزشتہ سال ایک دیوالی پارٹی میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا ۔ اس کے بعد ان کے رومانس کو لے کر قیاس آرائی کا بازار گرم ہونے لگا تھا ۔ اس کے بعد وکی اور کٹرینہ کو کئی پارٹیوں اور ڈنر میں ایک ساتھ دیکھا گیا ۔ دونوں نے ایک ساتھ کئی تہوار بھی منائے ۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)





اس سال کے آغاز میں وکی کوشل اسٹارر فلم بھوت سامنے آئی تھی ۔ فوٹوگرافرس کے کیمرے نے اس فلم کی اسکریننگ کے دوران موجود کٹرینہ کیف کی تصویر قید کرلی تھی ۔ ان کے ساتھ اس وقت ان کی بہن اسابیل کیف بھی تھیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 27, 2020 07:53 PM IST