ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

Big News: وکی کوشل اور بھومی پیڈنیکر بھی کورنا پازیٹیو ، گھر میں کوارنٹائن ، اکشے کمار اسپتال میں داخل

اداکارہ بھومی پیڈنیکر اور اداکار وکی کوشل بھی کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔ دونوں ہی سلیبریٹیز نے اپنے کورونا پازیٹیو ہونے کی خبر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے ۔

  • Share this:
Big News: وکی کوشل اور بھومی پیڈنیکر بھی کورنا پازیٹیو ، گھر میں کوارنٹائن ، اکشے کمار اسپتال میں داخل
وکی کوشل اور بھومی پیڈنیکر بھی کورنا پازیٹیو ، گھر میں کوارنٹائن ، اکشے کمار اسپتال میں داخل (Twitter)

ملک میں کورونا وائرس کے معاملات میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ اسی درمیان بالی ووڈ کے کئی بڑے ستارے بھی کورونا وائرس کی زد میں آرہے ہیں ۔ کل بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور گووندا کے کورونا پازیٹیو ہونے کی خبر آئی تھی اور اب اداکارہ بھومی پیڈنیکر اور اداکار وکی کوشل بھی کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔ دونوں ہی سلیبریٹیز نے اپنے کورونا پازیٹیو ہونے کی خبر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے ۔


بھومی پیڈنیکر نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر پازیٹیو ہونے کی خبر دی ہے ۔ بھومی نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ انہیں ہلکی علامتیں نظر آرہی ہیں ، لیکن انہوں نے خود کو ہوم کوارنٹائن کرلیا ہے اور سبھی گائیڈلائنس پر عمل کررہی ہیں ۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ جو بھی ان کے رابطے میں آئے ہوں ، وہ فورا اپنی جانچ کرائیں ۔ بتادیں کہ بھومی گزشتہ کچھ دنوں سے اپنی فلم بدھائی دو کی شوٹنگ میں مصروف تھیں ۔




وہیں وکی کوشل نے لکھا کہ سبھی احتیاط برتنے کے بعد بھی وہ کورونا پازیٹیو ہوگئے ہیں ۔ وکی نے بھی لکھا کہ جو بھی ان کے رابطے میں آئے ہوں ، وہ فورا اپنی جانچ کرائیں ۔



بتادیں کہ گزشتہ کچھ دنوں میں کئی بالی ووڈ ستاروں کے کورونا پازیٹیو ہونے کی خبر سامنے آچکی ہیں ۔ عامر خان ، عالیہ بھٹ ، رنبیر کوپر جیسے ستارے بھی کورونا کی زد میں آگئے ہیں ۔ اکشے کمار اپنی فلم رام سیتو کی شوٹنگ کے دوران کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔ اکشے کمار کو اس کے بعد اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ اکشے کے ساتھ ہی اس فلم کی شوٹنگ کررہے 45 کرو ممبرس بھی کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 05, 2021 12:40 PM IST