ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کٹرینہ کیف سے وکی کوشل نے کہا : مجھ سے شادی کروگی ؟ ویڈیو میں دیکھئے سلمان خان کا ردعمل

یہ ویڈیو کسی ایوارڈ پروگرام کا ہے ، جس میں وکی کوشل ، کٹرینہ کیف سے کہہ رہے ہیں کہ آپ کسی اچھے سے وکی کوشل کو تلاش کرکے اس سے شادی کیوں نہیں کرلیتی ہیں؟

  • Share this:
کٹرینہ کیف سے وکی کوشل نے کہا : مجھ سے شادی کروگی ؟ ویڈیو میں دیکھئے سلمان خان کا ردعمل
کٹرینہ کیف سے وکی کوشل نے کہا : مجھ سے شادی کروگی ؟ ویڈیو میں دیکھئے سلمان خان کا ردعمل ۔ (Video Grab Instagram)

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ کٹرینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے درمیان رشتہ دوستی سے بڑھ کر ہے ۔ یہ بھلے ہی وہ نہیں کہہ رہے ہوں ، لیکن بی ٹاون کے گلیاروں میں یہ بحث زوروں پر ہے ۔ دونوں نے ابھی تک اپنے رشتے کو لے کر کوئی آفیشیل بیان نہیں دیا ہے ، لیکن دونوں کی تصویریں اکثر لوگوں کے ذہن میں شک پیدا کردیتی ہیں ۔ اسی درمیان دونوں کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ، جس میں وکی کوشل ، کٹرینہ کیف سے 'مجھ سے شادی کروگی' کہتے ہیں ۔


سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ویڈیو میں سلمان خان بھی نظر آرہے ہیں ۔ دراصل یہ ویڈیو کسی ایوارڈ پروگرام کا ہے ، جس میں وکی کوشل ، کٹرینہ کیف سے کہہ رہے ہیں کہ آپ کسی اچھے سے وکی کوشل کو تلاش کرکے اس سے شادی کیوں نہیں کرلیتی ہیں؟ شادی کا سیزن چل رہا تھا ، تو مھے لگا کہ آپ کا بھی دل کررہا ہوگا ، تو میں آپ سے پوچھ لیتا ہوں ۔ تو کٹرینہ کے پوچھا کیا ؟ اس کے بعد وکی مذاق میں بولتے ہیں مجھ سے شادی کروگی ؟ ۔ اس پر سلمان خان ہنستے ہوئے نظر آتے ہیں ، لیکن تھوڑی ناراضگی بھی ان کے چہرے پر نظر آتی ہے ۔ پھر کٹرینہ بولتی ہیں کہ انہیں ہمت نہیں ہے تو سلمان خان کی یہ بات سن کر چونک جاتے ہیں ۔ دیکھئے وائرل ویڈیو




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Big Bollywood (@bigbollywoodpage)






بتادیں کہ حال ہی میں وکی کوشل کو کٹرینہ کیف کے گھر پر دیکھا گیا ، جس کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا تھا ۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو سال 2019 سے وکی اور کٹرینہ کیف ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں ۔ اب دونوں کے فینس کی نگاہیں اس بات پر بھی مرکوز ہیں کہ آخر کب یہ دونوں اپنے رشتے کا اعلان فینس کے سامنے کرتے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 08, 2021 08:36 PM IST