ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ دبنگ سلمان خان خود کو ہنٹر مارتے آئے نظر ، ویڈیو وائرل  

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اس وقت فلم دبنگ تھری کی شوٹنگ میں کافی مصروف ہیں ۔ ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں سلمان خان خود کو ہنٹر مارتے نظر آرہے ہیں ۔

  • Share this:
بالی ووڈ دبنگ سلمان خان خود کو ہنٹر مارتے آئے نظر ، ویڈیو وائرل  
بالی ووڈ دبنگ سلمان خان خود کو ہنٹر مارتے آئے نظر ، ویڈیو وائرل  

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اس وقت فلم دبنگ تھری کی شوٹنگ میں کافی مصروف ہیں ۔ ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں سلمان خان خود کو ہنٹر مارتے نظر آرہے ہیں ۔ سلمان خان اس ویڈیو میں ایک برادری کے لوگوں کے ساتھ ہیں ، جو اس طرح کا کھیل پیش کرتے ہیں اور اپنے جسم پر کوڑے مارتے ہیں ۔ اس ویڈیو کو سلمان خان نے خود سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور لکھا ہے کہ میں اس درد کو محسوس کررہا ہوں اور بچہ پارٹی سے اپیل ہے کہ ایسا کچھ نہ کریں ۔


سلمان خان دبنگ تھری میں ایک الگ ہی انداز میں نظر آنے والے ہیں ۔ اس فلم میں سلمان خان کی دو زندگیاں دکھائی جائیں گی ، جس میں وہ ایک میں جوانی والے رول تو ایک میں شادی کے بعد والے رول میں نظر آئیں گے ۔ سلمان خان کی اس فلم میں ایک مرتبہ پھر سوناکشی سنہا نظر آئیں گی ۔ یہ فلم 2019 کے دسمبر میں ریلیز ہوگی ۔








View this post on Instagram


Thr is pleasure in feeling n sharing thr pain ahhhhhhhhhhhh Baccha party don't try this on your self or on any 1 else


A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan) on Aug 30, 2019 at 11:00pm PDT





سلمان خان کی فلم دبنگ تھری میں ارباز خان اور ماہی گل جیسے ادکار بھی نظر آئیں گے ۔ یہ فلم پربھو دیوا کے ڈائریکشن میں بنائی جارہی ہے ۔ خیال رہے کہ سلمان خان کچھ ہی دنوں پہلے ٹویٹ کرکے یہ بھی اعلان کرچکے ہیں کہ وہ عید پر بھی مداحوں کیلئے نئی فلم لے کر آئیں گے ۔
First published: Sep 01, 2019 12:26 PM IST