ممبئی: بالی ووڈ اسٹاراکشے کماراورروہت شیٹی اس وقت فلم سوریہ ونشی کی شوٹنگ کر رہےہیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ کٹرینہ کیف بھی نظرآنے والی ہیں۔ واضح رہے کہ اکشے کماراورروہت شیٹی کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے، جس میں دونوں مارپیٹ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ان دونوں کے جھگڑے میں بیچ بچاؤ کرنے کے لئے کئی لوگ آجاتے ہیں اوردونوں کو الگ کرتے ہیں۔
دراصل اکشے کمارنے یہ مزاحیہ ویڈیو بنایا ہے، جوکہ زبردست طریقےسے وائرل ہورہا ہے۔ ویڈیو میں کٹرینہ کیف فون میں ایک انگریزی ویب سائٹ کی خبردکھاتی ہیں، جس میں لکھا ہوتا ہےکہ اکشے کمار اورروہت شیٹی کے درمیان جھگڑا ہوا ہے۔ اس کے بعد ویڈیو میں اکشےکماراورروہت شیٹی دکھائی دیتے ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ مارپیٹ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، آپ بھی دیکھئے یہ ویڈیو۔
واضح رہے روہت شیٹی کے ساتھ پہلی باراکشےکماراس طرح کی دھماکے دارفلم کے ساتھ نظرآئیں گے۔ روہت شیٹی کو دیکھ کرکہہ سکتے ہیں کہ وہ ایک کاپ فرنچائزی بنا رہے ہیں۔ اکشےکمارپہلے بھی آن اورراؤڈی راٹھورجیسی فلموں میں پولیس کا دھماکے داررول کر چکے ہیں۔ اس فلم میں گلشن گروور کی بھی انٹری ہوچکی ہے، لیکن ان کے کردارکا انکشاف نہیں ہوا ہے۔ سوریہ ونشی ایک ایکشن فلم ہوگی، جس میں اکشے کمارکے ساتھ کٹرینہ کیف بھی نظرآئیں گی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔