ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اس ایک غلطی کی وجہ سے مس ورلڈ مانشی چھلر کا ویڈیو ہوا وائرل ، لوگ جم کر کررہے ہیں ٹرول

مانشی چھلر ( Manushi Chhillar) کا ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے اور اس ویڈیو کی وجہ سے لوگ انہیں ٹرول بھی کررہے ہیں ۔

  • Share this:
اس ایک غلطی کی وجہ سے مس ورلڈ مانشی چھلر کا ویڈیو ہوا وائرل ، لوگ جم کر کررہے ہیں ٹرول
اس ایک غلطی کی وجہ سے مس ورلڈ مانشی چھلر کا ویڈیو ہوا وائرل ، لوگ جم کر کررہے ہیں ٹرول ۔ (Video Grab Instagram @bollywoodpap)

مس ورلڈ کے طور پر دنیا بھر میں اپنی شناخت بنانے والی مانشی چھلر کا ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے اور اس ویڈیو کی وجہ سے لوگ انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول بھی کررہے ہیں ۔ دراصل مانشی کا یہ ویڈیو ممبئی ائیرپورٹ کا ہے ۔ اس دوران مانشی بلیک ڈریس میں نظر آرہی ہیں اور وہ ایک ہینڈبیگ بھی لے رکھی ہیں ، لیکن اس دوران ان سے ایک ایسی غلطی ہوگئی ، جس کی وجہ سے ان کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے ۔


مانشی چھلر نے جو بلیک ٹی شرٹ پہن رکھی ہے ، اس کا پرائس ٹیگ وہ نکالنا بھول گئیں ، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر لوگ انہیں ٹرول کرنے لگے اور اور ان کا ویڈیو جم کر وائرل ہوگیا ۔ اس ویڈیو پر کمنٹس کرتے ہوئےکچھ  ٹرولرس کہہ رہے ہیں کہ ٹیگ تو دیکھ لو میڈم جی ۔ جبکہ کچھ دیگر کا کہنا ہے کہ ٹیگ لگا کر کہاں جارہی ہو ۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Bollywood Pap (@bollywoodpap)






بتادیں کہ مانشی نے سال 2017 میں مس ورلڈ کا خطاب جیت کر ملک کا نام روشن کیا تھا ۔ مانشی آج دنیا کی سب سے خوبصورت خواتین میں شمار کی جاتی ہیں ، لیکن اپنے کالج کے دنوں میں مانشی بالکل الگ انداز میں دکھائی دیتی تھیں ۔ مس ورلڈ کا خطاب اپنے نام کرنے کیلئے مانشی کو کافی جدوجہد کرنی پڑی ، جن میں سے ایک خود کو بدلنا بھی تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 05, 2020 02:24 PM IST