ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سوئی دھاگہ کے پرموشن کے لئے پہنچی انوشکا شرما ، اداکرہ کو دیکھ کر وراٹ ۔ وراٹ چلانے لگے لوگ

  • Share this:
سوئی دھاگہ کے پرموشن کے لئے پہنچی انوشکا شرما ، اداکرہ کو دیکھ کر وراٹ ۔ وراٹ چلانے لگے لوگ

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ورون دھون ان دنوں اپنی آنے والی فلم " سوئی دھاگہ" کے پرموشن میں کافی مصروف ہیں۔ کچھ دنوں پہلے اس فلم کا ٹریلر رلیز کیا جا چکا ہے۔ لیکن حال ہی میں جے پور کی وویکانند گلوبل یونیورسٹی میں پر،وشن کیلئے پہنچی انوشکا کے سامنے ان کے مداح وراٹ کوہلی کا نام چلانے لگے۔


اپنی آنے والی فلم  " سوئی دھاگہ"  کے پرموشن کیلئے جب انوشکا اور ورون جے پور کی وویکانند گلوبل یونیورسٹی پہنچے تو انوشکا کو انکے مداحوں نے ایک زبردست سرپرائز دے دیا۔ در اصل وہاں موجود سبھی لوگ انوشکا شرما کے سامنے وراٹ کا نام چلانے لگے جس کے بعد انوشکانے شرماتے ہوئے  کہا ۔ ' جی ہاں ہاں سب کو ان سے پیار ہے۔ مجھے بھی ہے۔ سب کو ان کی یاد آ رہی ہے ، مجھے بھہ آ رہی ہئ"۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کافی وائرل ہو رہا ہے۔


وہیں جب اس فلم کا ٹریلر رلیز کیا گیا تھا تو فلم میں ممتا کا کردار ادا کر رہہیں انوشکا شرما کا ایک لک میمس کا شکار ہو گیا۔ نہ صرف تصویریں بلکہ فیمس ویڈیو گیم ماری او کو بھی ممتا کے لج سے رپلیس کر کے میم بنا دیا گیا۔ اس پر انوشکا شرما نے جواب دیا کہ انہیں میمس کافی مزیدار لگے۔ انہوں نے اپنے وہ میمس اپنے دوستوں کے درمیان شیئر بھی کئے۔ وہیں ورون نے تو انوشکا کو میمس کی رانی بتا کر انہیں کامپلیمینٹ تک دے ڈالا تھا۔

First published: Sep 04, 2018 04:12 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading