بالی ووڈ اداکارہ ودیابالن ان دنوں بالی میں چھٹیاں منا رہی ہیں۔ ودھیا وہاں سے خوبصورت تصویریں شیئر کر رہی ہیں۔ جنہیں دیکھ کر نہ صرف ان کے مداح بلکہ بڑے۔بڑے سیلیبس کو بھی جلن ہورہی ہے۔ حال ہی میں ودیا بالن نے بیچ سائڈ کی دو تصویریں شیئر کیں۔ ان فوٹوز کو فینس نے تو خوب پیار دیا لیکن اداکارہ سوناکشی سنہا کو یہ دیکھ کر کچھ اچھا نہیں لگا۔ انہوں نے تصویر پر ایسا کمینٹ کیا کہ اب ودیا کی تصویروں کے ساتھ سوناکشی کا کمینٹ بھی سرخیوں میں ہے۔ سوناکشی نے لکھا، تم مجھے اپنے ساتھ کیوں نہیں لے گئیں۔ سونا کے اس کمینٹ کو اب تک کئی لوگ لائک کرچکے ہیں۔ لگتا ہے کام میں مصروف سوناکشی کو ابھی تک چھٹیو ں پر جانے کی فرصت نہیں ملی ہے۔ ویسے بتادیں کہ سونا اپنے برتھ ڈے کے موقع پر باہر گئی تھیں لیکن چھٹیوں سے کس کامن بھرتا ہے۔۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔