بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کی فلم ’’مشن منگل ‘‘ رلیز ہوئی ہے جسے آڈینس نے کافی پسند کیا ہے۔ ودیا بالن نے کئی ساری ہٹ فلمیں دی ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک اپنے پروڈیوسر شوہر سدھارتھ رائے کپور کی کسی بھی فلم میں کام نہیں کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ودیا بالن اپنے شوہر سدھارتھ رائے کپور کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی ہیں۔
حال ہی میں ودیا نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کی فلم میں کام کرنے سے کیوں کتراتی ہیں۔ ودیا کے مطابق اگر انہیں کوئی بھی دقت ہوتی ہے تو وہ اپنے پروڈیوسر یا ڈائریکٹر کے ساتھ بحث کر سکتی ہیں لیکن سدھارتھ کے ساتھ وہ ایسا نہیں کر سکتی ہیں۔ ودیا کا یہ بھی ماننا ہے کہ وہ اس لئے بھی اپنے شوہر کی فلموں میں کام نہیں کرنا چاہتیں کیونکہ وہ اپنے شوہر سے رشتے خراب نہیں کر سکتیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایسا کئی مرتبہ ہوا ہے کہ جب سدھارتھ اور ودیا کو کوئی اسکرپٹ پسند آگئی تھی لیکن دونوں میں سے کسی ایک نے اسے چھوڑ دیا۔ ساتھ ہی ودیا نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر سے اپنے محنتانہ کو لیکر مول بھاؤ نہیں کر سکتی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔