فلم Khuda Haafiz 2 کے میکرس نے مذہبی جذبات کو ٹھیکس پہنچانے پر مانگی معافی، 'حق حسین' گانے میں کی تبدیلی
فلم Khuda Haafiz 2 کے میکرس نے مذہبی جذبات کو ٹھیکس پہنچانے پر مانگی معافی، 'حق حسین' گانے میں کی تبدیلی ۔ تصویر : Youtube Videograb
Khuda hafiz 2 Controversy : ودیوت جاموال اسٹارر خدا حافظ چیپٹر 2 اگنی پریکشا کے میکرس نے پیر کو ایک بیان جاری کرکے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کیلئے معافی مانگی ہے ۔ ف
ممبئی: ودیوت جاموال اسٹارر خدا حافظ چیپٹر 2 اگنی پریکشا کے میکرس نے پیر کو ایک بیان جاری کرکے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کیلئے معافی مانگی ہے ۔ فلم میکرس نے شیعہ برادری سے معافی مانگی ہے۔ فلم کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے گانے 'حق حسین' پر شیعہ برادری کے لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ میکرس نے معافی مانگتے ہوئے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ کس طرح کچھ لوگوں نے 'حق حسین' گانے پر اعتراض کیا تھا۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔
میکرس نے ایک بیان میں کہا کہ ہم 'خدا حافظ چیپٹر 2 اگنی پرکشا' کے میکرس شیعہ برادری کے کچھ افراد کی طرف سے ظاہر کئے گئے تحفظات کا نوٹس لیتے ہیں اور اس کیلئے ایمانداری سے معافی مانگتے ہیں کہ 'حق حسین' گانے کے بول نے نادانستہ طور پر ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے ۔ کمیونٹی کے کچھ لوگوں نے لفظ 'حسین' اور زنجیر کے استعمال پر اعتراض کیا تھا ۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ تمام لوگوں کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے گانے کے بول 'حق حسین' سے بدل کر 'جنون ہے' کردئے گئے ہیں ۔ بیان میں اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے فلم میں شیعہ برادری کو منفی انداز میں نہیں دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یکطرفہ طور پر گانے کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
خدا حافظ چیپٹر 2 اگنی پریکشا کے میکرس نے ایک بیان میں مزید کہا کہ سی بی ایف سی سنسر بورڈ کے مشورے پر، ہم نے زنجیر کو گانے سے ہٹا دیا ہے اور ہم نے 'حق حسین' کے گانے کے بول بدل کر 'جنون' کر دیے ہیں۔
میکرس کا کہنا تھا کہ یہ گانا انتہائی نیک نیتی سے بنایا گیا تھا اور اس کا مقصد کبھی بھی مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔ تاہم ہم نے شیعہ برادری کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے رضاکارانہ طور پر تبدیلیاں کی ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔