உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راکھی ساونت کو گود میں اٹھاکر یہ کام کرتے نظر آئے وکاس گپتا، فینس نے کہا : اب یہ کیا ہے

    راکھی ساونت کو گود میں اٹھاکر یہ کام کرتے نظر آئے وکاس گپتا، فینس نے کہا : اب یہ کیا ہے ۔ تصویر : @ViralBhayani Instagram

    راکھی ساونت (Rakhi Sawant) اکثر سوشل میڈیا پر سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ بگ باس 14 کے گھر میں ان کی دوستی وکاس گپتا (Vikas Gupta) سے ہوئی تھی ۔ اس درمیان دونوں کا ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہا ہے ۔

    • Share this:
    ممبئی : بالی ووڈ کی ڈراما کوئن کے نام سے مشہور راکھی ساونت اکثر سوشل میڈیا پر سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ بگ باس 14 کے دوران راکھی ساونت نے کافی دھوم مچائی تھی اور آج بھی وہ سب کی پسندیدہ بنی ہوئی ہیں ۔ بگ باس کے گھر میں ان کی دوستی وکاس گپتا سے ہوئی تھی ۔ گھر کے باہر بھی دونوں اکثر ساتھ میں دیکھے جاتے ہیں ۔ اس درمیان دونوں کا ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہا ہے ، جس میں وکاس گپتا نے راکھی کے ساتھ کچھ ایسا کردیا جس کی وجہ سے اب وہ ٹرول ہورہے ہیں ۔

    حال ہی میں مشہور فوٹوگرافر ویرل بھیانی نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر راکھی ساونت اور وکاس گپتا کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں وکاس پیپراجی کے سامنے راکھی کو اپنی گود میں اٹھا لیتے ہیں ۔ اس ویڈیو میں راکھی اور وکاس مستی کے موڈ میں نظر آرہے ہیں ، لیکن دونوں کے فینس کو یہ ویڈیو کچھ خاص پسند نہیں آیا ۔ وکاس کو راکھی کو گود میں اٹھانا لوگوں کو پسند نہیں آیا اور انہوں نے اس کو گھٹیا بتایا ۔



     




    View this post on Instagram





     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)






    ویڈیو پر اعتراض کرتے ہوئے فینس ، وکاس اور راکھی کو جم کر ٹرول کررہے ہیں ۔ ایک یوزر نے لکھا : راج کندرا کی پارٹنر ۔ دوسرے نے لکھا : کیا گھٹیا لوگ ہیں یہ ۔ وہیں ایک نے تو یہاں تک کہہ ڈٓالا کہ دونوں کو شادی کرلینی چاہئے ۔ آپ کو بتادیں کہ یہ دونوں بگ باس 14 کے دوران کافی اچھے دوست بن گئے تھے ۔ کہا تو یہ بھی جاتا ہے کہ وکاس کیلئے ہی راکھی نے عرشی سے بات کرنی بند کردی تھی ۔

    فی الحال راکھی ساونت سوشل میڈیا کی دنیا کافی دھمال مچا رہی ہیں ۔ اکثر اپنے مزیدار ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ سوشل میڈیا پر راکھی ساونت کا ہر ویڈیو کافی پسند کیا جاتا ہے ۔ فینس ان کے بنداس انداز کی تعریف کرتے ہیں ۔ حال ہی میں راکھی ساونت کا ایک گانا ریلیز ہوا تھا ، جس کا ٹائٹل 'تیرے دل میں میری انٹری' ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: