உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    روس ۔ یوکرین کے حالات پر بنی تھی Salman Khan کی یہ فلم ، فلم ساز نے کہا : 'سالوں بعد ہوا سچ'

    سلمان خان اور اسنیہا اولال اسٹارر اس فلم کی کہانی روس میں جنگ جیسے بحران کے ارد گرد گھومتی ہے ۔ اس میں سلمان اور اسنیہا کے کردار سمیت دیگر ممالک کے شہری یہاں سے نکلنے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔

    سلمان خان اور اسنیہا اولال اسٹارر اس فلم کی کہانی روس میں جنگ جیسے بحران کے ارد گرد گھومتی ہے ۔ اس میں سلمان اور اسنیہا کے کردار سمیت دیگر ممالک کے شہری یہاں سے نکلنے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔

    سلمان خان اور اسنیہا اولال اسٹارر اس فلم کی کہانی روس میں جنگ جیسے بحران کے ارد گرد گھومتی ہے ۔ اس میں سلمان اور اسنیہا کے کردار سمیت دیگر ممالک کے شہری یہاں سے نکلنے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔

    • Share this:
      روس اور یوکرین کے درمیان جنگ (Ukraine Russia War) جاری ہے ۔ ہندوستان سمیت کئی ممالک کے لاکھوں طلبہ یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں اور اپنے اپنے گھر جانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ فلم میکرس رادھیکا راو اور ونے سرپو جب بھی یوکرین کے حالات کے بار میں خبریں پڑھتے ہیں یا نیوز چینلز میں وہاں کی قابل رحم صورتحال کو دیکھتے ہیں تو وہ جذباتی ہوجاتے ہیں ۔ وہ خود کو ان حالات سے جوڑتے ہیں ۔ ان دونوں نے سال 2005 میں فلم لکی : نو ٹائم فار لو (Lucky: No Time For Love)  بنائی تھی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : بیچ پروگرام میں اداکارہ کرینہ کپور کے بلاوز نے دیا دھوکہ ، اس طرح سے بچائی لاج!


      سلمان خان اور اسنیہا اولال  (Salman Khan Sneha Ullal Film) اسٹارر اس فلم کی کہانی روس میں جنگ جیسے بحران کے ارد گرد گھومتی ہے ۔ اس میں سلمان اور اسنیہا کے کردار سمیت دیگر ممالک کے شہری یہاں سے نکلنے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔ اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے ونے سرپو کہتے ہیں کہ رادھیکا اور وہ یوکرین کے حالات پر گفتگو کرتے رہتے ہیں ۔

      ونے سرپو کہتے ہیں کہ یہ کافی عجیب ہے کہ ہماری فلم ایک ہندوستانی اسکولی لڑکی کے بارے میں تھی جو جنگ جیسی گولہ باری میں کراس فائرنگ میں پکڑی گئی تھی اور ملک میں ہندوستانی سفارتخانہ کی نکاسی کارروائی تھی ۔ جب ہم اتنے سارے نوجوان طلبہ کو یوکرین میں پھنسے ہوئے دیکھتے ہیں تو ہمیں اس سے بہت دکھ ہوتا ہے ۔ جنگ ایک تکلیف دہ واقعہ ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : کیا سلمان خان اور سوناکشی سنہا نے خفیہ طریقہ سے کرلی ہے شادی؟ جانئے کیا ہے وائرل تصویر کا سچ


      ونے سرپو کہتے ہیں کہ یہ سوچنا پریشان کرنے والا ہے کہ رادھیکا اور میں نے اپنی فلم میں کچھ ایسا دکھایا جو کئی سالوں بعد پڑوسی ملک میں سچ ہوا ۔ جب آپ جنگ اور بحران کے بارے میں کہانی لکھتے ہیں تو آپ کبھی نہیں چاہتے ہیں کہ یہ سچ ہو ۔ یہ اتنی عجیب طرح کی پیشین گوئی ہے کہ سالوں بعد یہ ایک سچ بن گیا ہے ، جس نے دنیا بھر کے کئی لوگوں کی زندگی کو متاثر کیا ہے ۔

      رادھیکا راو نے اس وقت کو یاد کیا اور بتایا کہ انہوں نے روس میں فلم کی شوٹنگ کی تھی ۔ روس نئے سرے سے ٹوٹ پھوٹ کے عمل سے گزر رہا تھا۔ ونے کہتے ہیں کہ رادھیکا اور میں چھ مہینے کیلئے روس میں رہے ۔ اس وقت سب کچھ اتنا پرامن تھا ، ہمیں اس فلم کی شوٹنگ کا اتنا پیارا تجربہ تھا ۔ رادھیکا اور میں ابھی بھی وہاں ہمارے کچھ ساتھیوں کے رابطے میں ہیں ۔ سینٹ پیٹرس برگ ایک جادوئی شہر تھا ، جس نے ہماری کہانی کو اتنی خوبصورتی سے پیش کیا ۔

      ونے نے مزید کہا کہ اس وقت یوکرین اور روس میں امن تھا ۔ سوویت یونین کے ٹوٹنے کے تقریبا ایک دہائی کے بعد ہم روس گئے ۔ ہم نے اس علاقہ میں خانہ جنگی چھڑنے کی کہانیاں سنی تھیں۔ کشیدگی تو تھی ، لیکن وہاں ایسا کچھ نہیں ہورہا تھا ، جب ہم نے اپنی فلم کی شوٹنگ کی ۔ ہم نے اصلی فوجیوں اور گارڈ کے ساتھ شوٹنگ کی ، ہماری کہانی خیالاتی تھی اور کوئی نہیں چاہتا تھا کہ یہ کسی کیلئے سچ ہو ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: