ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ورک آوٹ کرتے ہوئے اچانک یہ کام کرنے لگیں اداکارہ جھانوی کپور ، ویڈیو دیکھ کر رہ جائیں گے دنگ

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور (Janhvi Kapoor) کا ایک ویڈیو کافی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ، جس میں وہ مشکل ورک آوٹ (Janhvi Kapoor Workout Video) کرتے ہوئے کٹرینہ کیف کا گانا شیلا کی جوانی (Sheila Ki Jawani) گا رہی ہیں ۔ ویڈیو میں جھانوی کپور سفید رنگ کے جم ویئر میں نظر آرہی ہیں ۔

  • Share this:
ورک آوٹ کرتے ہوئے اچانک یہ کام کرنے لگیں اداکارہ جھانوی کپور ، ویڈیو دیکھ کر رہ جائیں گے دنگ
ورک آوٹ کرتے ہوئے اچانک یہ کام کرنے لگیں اداکارہ جھانوی کپور ، ویڈیو دیکھ کر رہ جائیں گے دنگ . (Photo:janhvikapoor /Instagram)

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور (Janhvi Kapoor) انڈسٹری کی سب سے فٹ اداکاراوں میں سے ایک ہیں ۔ خود کو فٹ رکھنے کیلئے جھانوی جم میں کافی پسینہ بہاتی ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے مالدیپ میں چھٹیوں کے دوران اپنی فٹنس جم کر فلانٹ کی تھی ۔ اب اداکارہ کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے ، جس میں وہ جم میں ورک آوٹ کرتی نظر آرہی ہیں ۔ اس ویڈیو میں جھانوی کپور کو ورک آوٹ  (Janhvi Kapoor Workout Video) کرتے ہوئے خود کو موٹیویٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔


جھانوی کپور کا یہ ویڈیو کافی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ، جس میں وہ مشکل ورک آوٹ کرتے ہوئے کٹرینہ کیف کا گانا شیلا کی جوانی گا رہی ہیں ۔ ویڈیو میں جھانوی کپور سفید رنگ کے جم ویئر میں نظر آرہی ہیں ۔ ویڈیو میں وہ اچانک گانا گانے لگتی ہیں اور ہنسنے لگتی ہیں ۔ جھانوی کا یہ انداز دیکھ کر ان کی ٹرینر بھی اپنی ہنسی نہیں روک پاتی ہیں ۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Tony Wick (@tonywick_sharma)





وہ جھانوی کا گانا سن کر ہنسنے لگتی ہیں ۔ اسی درمیان اداکارہ کا پاسچر کچھ گڑبڑ ہوجاتا ہے ، جس پر ہنستے ہوئے ان کی ٹرینر انہیں اپنی پیٹھ سیدھی رکھنے کیلئے کہتی ہیں ۔ ویڈیو میں جھانوی کا انداز کافی پسند کیا جارہا ہے ۔ کئی یوزر کمنٹ کرتے ہوئے ان کے انداز کی تعریف کررہے ہیں ۔



 




View this post on Instagram





 

A post shared by Janhvi Kapoor (@janhvikapoor)






بتادیں کہ حال میں اداکارہ کی چھٹیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر سرخیوں میں تھیں ، جس میں جھانوی بکنی میں اپنی ٹونڈ باڈی کو فلانٹ کرتی نظر آئی تھیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 12, 2021 08:39 AM IST