نئی دہلی: دنیا میں ہر جگہ نئے سال کا جشن منایا جا رہا ہے۔ ہندوستان میں بھی لوگ 2020 کو الوداع کہہ کر 2021 کا استقبال کر رہے ہیں۔ سرکردہ شخصیات بھی جشن منانے میں پیچھے نہیں ہیں۔ بالی ووڈ کے کئی شخصیات نے اپنی سیلیبریشن کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔ انوشکا شرما (Anushka Sharma) اور ان کے شوہر وراٹ کوہلی (Virat Kohli) بھی جشن منانے میں پیچھے نہیں ہیں۔
وراٹ کوہلی نے سوشل میڈیا پر دو تصاویر پوسٹ کرکے اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔ ان تصاویر میں وراٹ کوہلی کے ساتھ انوشکا شرما بھی نظر آرہی ہیں۔ وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما نے نیو ایئر ایو اپنے دوستوں کے ساتھ سیلبریٹ کیا۔ وراٹ کوہلی نے اپنے دوستوں کے ساتھ تصویر پوسٹ کی۔ اس تصویر میں کرکٹر ہاردک پانڈیا اور ان کی اہلیہ اور اداکارہ نتاشا اسٹین کووک بھی نظر آرہی ہیں۔
وراٹ کوہلی کے ذریعہ پوسٹ کی گئی دوسری تصویر میں وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما بے حد خوبصورت نظر آرہے ہیں۔ وراٹ کوہلی نے ان تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا- جو دوست ساتھ میں نگیٹیو پائے جاتے ہیں، وہ ساتھ میں پازیٹیو وقت بتاتے ہیں۔ دوستوں کے ساتھ، محفوظ ماحول میں ملنے سے اچھا کچھ بھی نہیں ہے۔ امید ہے کہ یہ سال ڈھیر ساری خوشیاں اور اچھی صحت لے کر آئے۔ محفوظ رہیں۔ ہاردک پانڈیا نے بھی انسٹا گرام پر دوستوں کے ساتھ فوٹو پوسٹ کی ہے۔ اسی ماہ انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی والدین بننے والے ہیں۔ حال ہی میں ہاردک پانڈیا اور نتاشا بھی والدین بنے ہیں۔ دونوں نے ایک بیٹے کو جنم دیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔