دی کیرالہ اسٹوری پر سیاست تیز، بنگال میں پابندی کے بعد ممتا بنرجی پر حملہ آور ہوئے ویویک اگنی ہوتری

دی کیرالہ اسٹوری پر سیاست تیز، بنگال میں پابندی کے بعد ممتا بنرجی پر حملہ آور ہوئے ویویک اگنی ہوتری (Image Source : Twitter)

دی کیرالہ اسٹوری پر سیاست تیز، بنگال میں پابندی کے بعد ممتا بنرجی پر حملہ آور ہوئے ویویک اگنی ہوتری (Image Source : Twitter)

The Kerala Story : فلم کو لے کر لگاتار سیاست تیز ہورہی ہے ۔ اس سے پہلے اس فلم پر تمل ناڈو میں بھی پابندی عائد کردی گئی تھی ۔ وہیں مدھیہ پردیش سرکار نے اس فلم کو اپنی ریاست میں ٹیکس فری اعلان کردیا ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے مغربی بنگال میں فلم دی کیرالہ اسٹوری پر پابندی لگادی ہے ۔ ممتا نے حال ہی میں یہ اعلان کیا ۔ ذرائع کے مطابق ممتا نے چیف سکریٹری کو اس سلسلہ میں خصوصی ہدایات دی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں امن اور ہم آہنگی بنائے رکھنے کیلئے دی کیرالہ اسٹوری پر پابندی لگادی گئی تھی ۔ اس فلم میں دکھائے گئے سبھی مناظر ریاست کی لا اینڈ آرڈر کیلئے خطرناک ہوسکتے ہیں، اس لئے اس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ مغربی بنگال کے سبھی اضلاع میں اس فیصلہ کو عمل میں لایا جائے گا ۔ فلم پر پابندی کے بعد دی کشمیر فائلز کے ڈائریکٹر ویویک اگنی ہوتری نے ممتا بنرجی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

    فلم کو لے کر لگاتار سیاست تیز ہورہی ہے ۔ اس سے پہلے اس فلم پر تمل ناڈو میں بھی پابندی عائد کردی گئی تھی ۔ وہیں مدھیہ پردیش سرکار نے اس فلم کو اپنی ریاست میں ٹیکس فری اعلان کردیا ہے ۔ وزیراعظم مودی نے خود کرناٹک کے بیلاری میں ایک ریلی میں دی کیرالہ اسٹوری کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم دہشت گردی کو بے نقاب کرے گی۔


    ممتا بنرجی کے ویڈیو پر اب ڈائریکٹر ویویک اگنی ہوتری نے رد عمل ظاہر کیا ہے ۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا: دیدی میرے بارے میں بات کررہی ہیں، ہاں میں خلافت کے ذریعہ بھڑکائے گئے ڈائریکٹ ایکشن ڈے قتل عام کے بچے لوگوں کا انٹرویو کرنے کیلئے بنگال آیا گیا ۔ آپ اتنی ڈری کیوں ہیں؟ دی کشمیر فائلز قتل عام اور دہشت گردی کے بارے میں تھا ۔ آپ کو کیا لگتا ہے کہ یہ کشمیری لوگوں کو بدنام کرنے کیلئے تھا؟ آپ کس بنیاد پر کہتی ہیں کہ اس کو ایک سیاسی پارٹی کے ذریعہ فنڈ کیا جاتا ہے؟

    یہ بھی پڑھئے: The Kerala Story: فلم کی تیسرے دن کی کمائی اوپننگ ڈے سے دوگنی، جانئے اب تک کمائے کتنے کروڑ


    یہ بھی پڑھئے: سب پر بھاری پڑی 'دی کیرالہ اسٹوری'، IMDB ریٹنگ میں پٹھان ۔ بھولے ہی نہیں، 250 کروڑ کمانے والی فلم کو بھی چھوڑا پیچھے



    ویویک اگنی ہوتری نے ٹویٹر پر ممتا بنرجی کو وارننگ بھرے لہجہ میں کہا کہ میں آپ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ اور قتل عام سے انکار کا معاملہ کیوں نہ دائر کروں؟
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: