உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایشوریہ رائے پر متنازعہ ٹویٹ کو لے کر آخر کار وویک اوبرائے نے مانگی معافی

    جیسے تیسے سلمان سے دور ہو پائیں تو ان کی زندگی میں انٹری ہوئی وویک اوبرائے کی۔

    جیسے تیسے سلمان سے دور ہو پائیں تو ان کی زندگی میں انٹری ہوئی وویک اوبرائے کی۔

    بالی ووڈ سیلیبس ، فینس، فالوورس اور لیڈرا تماموویک کے اس ٹویٹ پر ناراضگی کا اظہار کر چکے ہیں۔

    • Share this:
      وویک اوبرائے نے ایشوریہ بچن پر متنازعہ ٹویٹ کو لیکر آخرکار معافی مانگ لی ہے۔ دراصل ایگزٹ پول کے بعد ایک میم وائرل ہورہا تھا جسے وویک اوبرائے نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے شیئر کیا تھا۔ اس میم میں تین تصویرں تھیں۔ ایک تصویر مین ایشوریہ رائے سلمان خان کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ ایک میں وویک کے ساتھ اور تیسری میں وہ شوہر ابھیشیک اور بیٹی آرادھیا کے ساتھ ہیں۔

      جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں سلمان والی تصویر میں اوپینین پول، وویک والی تصویر میں ایگزٹ پول اور ابھیشیک والی تصویر مین ریزلٹ لکھا تھا۔ اس تسویر کو انہوں نے تو ہلکے پھلے موڈ میں ہی شیئر کیا لیکن سوشل میڈیا یوزرس سمیت تمام لوگوں کا غصہ بھڑک گیا۔
      اسے ایک خاتون کیلئے بد سلوکی بتایا گیا۔ پہلے تو وویک اپنا بچاؤ کر رہے تھے کہ انہیں نہیں لگتا کہ اس سے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچے گی۔ جب انہوں کچھ غلط نہیں کیا تو معافی کس بات کی لیکن شاید اب انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوگیا۔ تبھی انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے معافی مانگی۔

      بالی ووڈ سیلیبس ، فینس، فالوورس اور لیڈرا تماموویک کے اس ٹویٹ پر ناراضگی کا اظہار کر چکے ہیں۔

      First published: