ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سپرد خاک ہوئے واجد خان ، سامنے آئی تصویریں ، بھائی ساجد کی آنکھوں سے چھلک پڑے آنسو

بالی ووڈ انڈسٹری میں موسیقی کی دنیا کی سب سے مشہور جوڑی ساجد واجد آج ٹوٹ گئی ۔ واجد خان صرف 42 سال کی عمر میں اس دنیا کو چھوڑ کر چلے گئے ۔

  • Share this:
سپرد خاک ہوئے واجد خان ، سامنے آئی تصویریں ، بھائی ساجد کی آنکھوں سے چھلک پڑے آنسو
سپرد خاک ہوئے واجد خان ، سامنے آئی تصویریں ، بھائی ساجد کی آنکھوں سے چھلک پڑے آنسو

بالی ووڈ انڈسٹری میں موسیقی کی دنیا کی سب سے مشہور جوڑی ساجد واجد آج ٹوٹ گئی ۔ واجد خان صرف 42 سال کی عمر میں اس دنیا کو چھوڑ کر چلے گئے ۔ ان کے انتقال کی خبر نے فلم انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ وہیں واجد خان کو سپرد خان کردیا گیا ہے ۔ حال ہی میں ان کی آخری رسومات کی تصویریں سامنے آئی ہیں ۔ ان تصویر میں نظر آرہا ہے کہ واجد خان کے بھائی ساجد خان انہیں آخری الوداع کہنے کیلئے پہنچنے ۔ بھائی کو اس طرح الوداع کرتے ہوئے ساجد کے چہرے پر غم اور آنکھوں میں آںسو نظر آرہے تھے ۔


واجد خان کی تدفین کی تصویریں وائرل بھیانی کے سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعہ سامنے آئی ہیں ۔ اپنے بھائی کو آخری مرتبہ دیکھنے کیلئے پہنچے ساجد اپنے چہرے کو ماسک سے ڈھکے ہوئے ہیں ۔ اس کے ساتھ انہوں نے گلووس بھی پہنچ رکھا ہے ۔ ساجد کا چہرا بھلے ہی نظر نہیں آرہا ہے ، لیکن ان کی آنکھوں میں نمی صاف نظر آرہی ہے ۔ علاوہ ازیں ان کی ایک اور تصویر سامنے آئی ہے ، جس میں وہ اپنے بھائی واجد کو کھونے کے غم میں روتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔




 




View this post on Instagram




 

A very sad day for all of us. Many of his friends could not even meet him for the last time. #wajidkhan #rip 🙏


A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) on





موجودہ حالات کی وجہ سے واجد خان کی تدفی میں زیادہ لوگ نہیں پہنچ سکے ، لیکن تصویروں میں پنک ولا کی ایک رپورٹ میں داکارہ آدتیہ پنچولی کے نظر آنے کا دعوی کیا جارہا ہے ۔ اس کے علاوہ ان کے کنبہ کے کئی لوگ بھی شامل ہوئے ۔

تدفین کی سامنے آئی تصویریں ۔
تدفین کی سامنے آئی تصویریں ۔


کئی میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ واجد کو کڈنی کی پریشانی کی وجہ سے تقریبا ۶۰ دنوں قبل اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا ۔ بتایا گیا ہے کہ انہوں نے کچھ وقت پہلے کڈنی ٹرانسپلانٹ کرائی تھی ۔ تقریبا تین دن پہلے ان میں کورونا کی علامات نظر آئی تھیں ، لیکن ان کی موت کی وجہ کارڈیک اریسٹ ہے ۔ اس کے ساتھ ہی وجد ڈائبیٹک بھی تھے ۔
First published: Jun 01, 2020 05:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading