ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی گرفتاری سے ٹھیک پہلے کا ویڈیو آیا سامنے ، اس حالت میں آئے نظر ، دیکھئے ویڈیو

کاروباری راج کندرا (Raj Kundra) کی گرفتاری کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا تھا ۔

  • Share this:
اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی گرفتاری سے ٹھیک پہلے کا ویڈیو آیا سامنے ، اس حالت میں آئے نظر ، دیکھئے ویڈیو
اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی گرفتاری سے ٹھیک پہلے کا ویڈیو آیا سامنے ، اس حالت میں آئے نظر ، دیکھئے ویڈیو

ممبئی : کاروباری راج کندرا کی گرفتاری کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا تھا ۔ گزشتہ روز دیر رات کرائم برانچ نے انہیں گرفتار کیا تھا ۔ بتادیں کہ بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے اور کچھ ایپ کے ذریعہ پبلش کرنے کے معاملہ میں گرفتار کیا گیا ہے ۔


نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق پولیس کمشنر نے اس معاملہ میں کہ وہ اہم سازشی معلوم ہوتے ہیں اور اس سلسلہ میں ہمارے پاس کافی ثبوت ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی راج کندرا کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ، جو ٹھیک ان کی گرفتاری سے پہلے کا ہے ۔



اس ویڈیو کو اے این این آئی نے اپنے ٹویٹر پر شیئر کیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو اس وقت کا ہے جب راج کندرا کو ممبئی پولیس کرائم برانچ کے ذریعہ انہیں پراپرٹی سیل میں پیش کیا گیا تھا اور یہیں سے راج کندرا کو گرفتار کرلیا گیا تھا ۔

خیال رہے کہ پورنو گرافی معاملہ میں گرفتار راج کندرا کو عدالت نے 23 جولائی تک پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ جانکاری کے مطابق فروری 2021 میں راج کندرا کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی گئی تھی ۔ ان پر فحش ویڈیو ریکارڈ کرنے اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کا الزم لگایا تیا تھا ۔ اس کے بعد معاملہ درج کیا گیا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 20, 2021 09:03 PM IST