بالی ووڈ کے دیوانے بیرون ممالک بھی کچھ کم نہیں ہیں ۔ خواہ امریکہ ہو یا پھر روس ، بالی ووڈ کی چمک ہر جگہ برقرار ہے ۔ لوگ بالی ووڈ فلمیں دیکھنے اور فنکاروں جیسا ڈانس سیکھنے کیلئے کافی پرجوش رہتے ہیں ۔ ایسی ہی بالی ووڈ کی ایک مداح ریسلنگ انٹرٹینمنٹ میں موجود ہے ۔ ان کا نام چارلوٹ فلیئر ہے ۔ وہ گزشتہ دنوں ہندوستان آئی تھیں ۔ اپنے ہندوستان کے دورہ کا ایک ویڈیو انہوں نے ہفتہ کو انسٹاگرام پر شیئر کیا ، جس میں بالی ووڈ اداکار ورون دھون انہیں بالی ووڈ ڈانس سکھاتے نظر آرہے ہیں ۔
ڈبلیو ڈبلیو ای کی خاتون پہلوان چارلوٹ فلیئر گزشتہ دنوں یوم اطفال کو ڈبلیو ڈبلیو ای پسند کرنے والے نوجوانوں کے ساتھ منانے کیلئے ہندوستان آئی تھیں ۔ انہوں نے بڑی تعداد میں لوگوں سے ملاقاتیں کی تھیں ۔ اسی دوران انہوں نے بالی ووڈ اسٹار ورون دھون سے کچھ ڈانس مووز بھی سیکھے تھے ۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے چارلوٹ فلیئر نے لکھا کہ میں ہندوستان کے ساتھ پیار میں پڑچکی ہوں ، میں یہاں کے گھریلو ماحول ، تہواروں کو منانے اور یہاں کے لوگوں کی روشن خیالی کو محسوس کرسکتی ہوں ، میں ان سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں ، جنہوں نے میرے ہندوستان کے دورہ کو خاص بنایا ۔ یہاں کے کھانے ، بالی ووڈ ڈانس اور خود سے ساڑی پہننا ، میں ان سبھی یادوں کو ہمیشہ اپنے پاس رکھوں گی ۔
بتادیں کہ چارلوٹ فلیئر ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈ اسٹار رک فلیئر کی بیٹی ہیں ۔ فلیئر بطور ریسلر ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریکارڈ 16 مرتبہ چمپئن رہے ۔ ان کے ساتھ ہی ان کی بیٹی چارلوٹ فلیئر نے ڈبلیو ڈبلیو ای میں خواتین ریسلنگ میں اپنی شناخت بنالی ہے ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔