ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

عامر خان کے گھر جلد گونجے گی شہنائی، تیاریوں میں مصروف ہوئیں ایرا خان

عامر خان (Aamir Khan) کی فیملی میں اس وقت شادی کی تیاریاں چل رہی ہیں، جس کے کچھ ویڈیوز اور تصاویر عامر خان کی بیٹی ایرا خان (Ira Khan) نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

  • Share this:
عامر خان کے گھر جلد گونجے گی شہنائی، تیاریوں میں مصروف ہوئیں ایرا خان
عامر خان کے گھر جلد گونجے گی شہنائی، تیاریوں میں مصروف ہوئیں ایرا خان

نئی دہلی: عامر خان (Aamir Khan) کی بیٹی ایرا خان (Ira Khan) اس وقت بہت خوش ہیں۔ آخر کار ان کی کزن بہن اور اداکار زین میری (Zayn Marie) کی شادی کی تیاریاں چل رہی ہیں۔ وہ بھی ان تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ حال میں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے اس کزن کی شادی کی تیاری کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ زین میری وہی اداکارہ ہیں، جنہوں نے نیٹ فلکس فلم ’مسیز سیریل کلر (Mrs Serial Killer)’ سے ڈیبیو کیا ہے۔ وہ سابق ڈائریکٹر منصور خان کی بیٹی ہیں، جنہیں فلم ’قیامت سے قیامت تک (Qayamat Se Qayamat Tak)‘ اور ’جو جیتا وہی سکندر (Jo Jeeta Wohi Sikandar)’ جیسی فلمیں بنانے کے لئے یاد کیا جاتا ہے۔


ایرا خان (Ira Khan) شیئر کئے گئے ایک ویڈیو میں شیمپین کی بوتل کھولتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ایرا خان نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں لکھا ہے، ’تمہیں بہت سارا پیار زیون’۔ ایرا اور زین کی تصویر پر ’ٹیم برائیڈ’ لکھا ہوا ہے، جبکہ ایک دوسری کلب میں ’ویڈنگ پریپ’ لکھا ہوا ہے۔ واضح طور پر نظر آ رہا ہے کہ ایرا خان نے اس آورٹ ورک میں کافی محنت کی ہے۔ اس کے علاوہ بیچلر پارٹی کی کئی تصویر انٹرنیٹ پر شیئر کی گئی ہیں۔


عامر خان (Aamir Khan) کی بیٹی ایرا خان (Ira Khan) اس وقت بہت خوش ہیں۔ آخر کار ان کی کزن بہن اور اداکار زین میری (Zayn Marie) کی شادی کی تیاریاں چل رہی ہیں۔ وہ بھی ان تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔
عامر خان (Aamir Khan) کی بیٹی ایرا خان (Ira Khan) اس وقت بہت خوش ہیں۔ آخر کار ان کی کزن بہن اور اداکار زین میری (Zayn Marie) کی شادی کی تیاریاں چل رہی ہیں۔ وہ بھی ان تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔


زین نے پچھلے سال فلم ’مسیج سیریل کلر’ سے بطور اداکارہ ڈیبیو کیا تھا۔ فلم میں ان کے علاوہ جیکلین فرنانڈیز، منوج واجپئی اور موہت رینا بھی تھے۔ زین کو فلم ڈائریکشن کا بھی کچھ تجربہ ہے۔ خبروں کی مانیں تو وہ سال 2016 میں آئی فلم ’کپور اینڈ سنس (Kapoor & Sons)’ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھیں۔

زین سے جب کسی انٹرویو میں پوچھا گیا کہ کیا کبھی ان کے چچا عامر خان نے اداکاری کو لے کر انہیں ٹپس دیئے ہیں؟ تب زین کا جواب تھا، ’وہ کبھی مجھے اداکاری سکھانے کے لئے نہیں بیٹھے۔ ان کے کام کو لے کر ضابطے بہت سخت ہیں۔ وہ لمبے وقت سے سخت محنت کر رہے ہیں۔ یہ وہ چیز ہیں، جسے میں نے ان سے اور اپنے والد سے سیکھا ہے۔ میں سر جھکا کرسخت سے سخت محنت کرنے میں یقین رکھتی ہوں۔ تبھی آپ کام کو بہتر طریقے سے لے پاتے ہیں اور تب لوگ آپ پر توجہ دینے اور سراہنتے لگتے ہیں’۔ وہیں عامر خان کی بیٹی ایرا خان تھیئٹر میں بطور ڈائریکٹر کام کر رہی ہیں۔

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 05, 2021 10:31 PM IST