ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کرن راو کو اپنی ہیروئن بنانا چاہتے تھے عامر خان، ’دھوبی گھاٹ‘ میں آفر کیا تھا رول، لیکن...

عامر خان (Aamir Khan) نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ وہ ایک فیچر فلم میں کرن راو (Kiran Rao) کے ساتھ اداکاری کرنا چاہتے ہیں۔ کرن راو فلم ڈائریکٹر ہیں، لیکن عامر خان کی فلم دل چاہتا ہے میں انہوں نے اداکاری بھی کی تھی۔

  • Share this:
کرن راو کو اپنی ہیروئن بنانا چاہتے تھے عامر خان، ’دھوبی گھاٹ‘ میں آفر کیا تھا رول، لیکن...
کرن راو کو اپنی ہیروئن بنانا چاہتے تھے عامر خان، ’دھوبی گھاٹ‘ میں آفر کیا تھا رول

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان (Aamir Khan) نے گزشتہ بدھ کو اہلیہ کرن راو (Kiran Rao) کے ساتھ طلاق کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ دونوں آپسی رضا مندی سے الگ ہو رہے ہیں، لیکن الگ ہونے کے بعد بھی وہ ہمیشہ ایک دوست اور فیملی رہیں گے۔ اپنی شادی کے دوران، عامر خان نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ وہ ایک فیچر فلم میں کرن راو کے ساتھ اداکاری کرنا چاہتے ہیں۔


کرن راو (Kiran Rao) فلم ڈائریکٹر ہیں، لیکن عامر خان کی فلم ’دل چاہتا ہے‘ میں انہوں نے اداکاری بھی کی تھی۔ سالوں پہلے عامر خان نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے کرن راو سے ایک فلم میں ان کے ساتھ اداکاری کرنے کی گزارش کی تھی۔ اداکار نے سال 2013 میں ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ چاہتے تھے کہ کرن راو ان کی ہدایت کاری میں بنی پہلی فلم ’دھوبی گھاٹ‘ میں ایک کردار نبھائیں گے۔


 کرن راو (Kiran Rao) فلم ڈائریکٹر ہیں، لیکن عامر خان کی فلم ’دل چاہتا ہے‘ میں انہوں نے اداکاری بھی کی تھی۔

کرن راو (Kiran Rao) فلم ڈائریکٹر ہیں، لیکن عامر خان کی فلم ’دل چاہتا ہے‘ میں انہوں نے اداکاری بھی کی تھی۔


انڈیا ٹوڈے کے ساتھ بات کرتے ہوئے عامر خان نے کہا تھا، ’دھوبی گھاٹ میں ایک رول تھا، جو میں چاہتا تھا کہ وہ کرن کریں۔ میں نے انہیں یاسمین کا کردار آفر کیا تھا۔ یاسمین اس میں وہ لڑکی ہے، جس سے میرا کردار پیار میں پڑ جاتا ہے اور جاذب ہوتا ہے۔ میں نے انہیں اسکرپٹ پڑھتے ہوئے دیکھا تھا۔ یاسمین کا کیریکٹر ویسا ہی ہے، جیسا انہوں نے دوسرے رول میں کیا تھا۔ مجھے لگا کہ وہ یاسمین کے طور پر قابل یقین کام کریں گی۔

عامر خان اور کرن راو نے گزشتہ ہفتہ یعنی 3 جون کو ہی ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے طلاق کا اعلان کیا ہے۔
عامر خان اور کرن راو نے گزشتہ ہفتہ یعنی 3 جون کو ہی ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے طلاق کا اعلان کیا ہے۔


یاسمین کا رول آخر کار کرتی ملہوترا نے کیا۔ عامر خان نے مزید کہا- ’لیکن پھر بھی میں نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ ہمیں ساتھ میں ایک فلم کرنی چاہئے کیونکہ وہ ایک شاندار اداکار ہیں اور میں حقیقت میں ان کے ساتھ ایک فلم کرنا پسند کروں گا‘۔ واضح رہے کہ عامر خان اور کرن راو کی شادی 2005 میں ہوئی تھی۔ ان کی شادی کو 15 سال ہوچکے تھے اور وہ 9 سال کے بیٹے آزاد کے والدین ہیں۔ عامر خان اور کرن راو نے گزشتہ ہفتہ یعنی 3 جون کو ہی ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے طلاق کا اعلان کیا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 06, 2021 06:11 PM IST