உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ریکھا کو اس ایکٹر نے بانہوں میں جکڑ کر کیا تھا پانچ منٹ تک کس ، رو پڑی تھیں اداکارہ

    ریکھا کو اس ایکٹر نے بانہوں میں جکڑ کر کیا تھا پانچ منٹ تک کس ، رو پڑی تھیں اداکارہ

    ریکھا کو اس ایکٹر نے بانہوں میں جکڑ کر کیا تھا پانچ منٹ تک کس ، رو پڑی تھیں اداکارہ

    ریکھا (Rekha) کی زندگی کی کئی ایسی باتیں ہیں ، جس سے دنیا آج بھی انجان ہے ۔ سالوں تک بالی ووڈ پر راج کرنے والی ریکھا کو ایک ایکٹر نے اپنی بانہوں میں جکڑ کر پانچ منٹ تک کس کیا تھا ، جس کے بعد وہ کافی روئی تھیں ۔

    • Share this:
      بالی ووڈ کی کچھ اداکارائیں ایسی ہیں ، جن کا جادو عمر کے ساتھ کم نہیں ہوا ۔ ریکھا ان میں سے ایک ہیں ۔ عمر کا پہیہ جیسے جیسے گھوم رہا ہے ، ریکھا کی خوبصورتی اور ان کی دلکش ادائیں لوگوں کو کل کی طرح ہی دیوانہ بنا رہی ہیں ۔ وہ اتنی ہی خوبصورت ہیں ، جتنی وہ دہائیوں پہلے نظر آتی تھیں ۔ ریکھا کے سامنے بڑی بڑی اداکارائیں پھیکی لگتی ہیں ۔ ریکھا کی زندگی کی کئی ایسی باتیں ہیں ، جس سے دنیا آج بھی انجان ہے ۔ سالوں تک بالی ووڈ پر راج کرنے والی ریکھا کو ایک ایکٹر نے اپنی بانہوں میں جکڑ کر پانچ منٹ تک کس کیا تھا ، جس کے بعد وہ کافی روئی تھیں ۔

      بالی ووڈ کی صدا بہار اداکارہ ریکھا کی زندگی کافی مشکل بھری تھی ۔ ریکھا کی ماں پر اتنا قرض تھا کہ چھوٹی سے عمر میں ہی ان کو کام کرنا پڑا ۔ ریکھا نے 12 سال کی عمر میں تمل فلموں میں کام کرنا شروع کردیا تھا۔ بچپن میں تنگی ایسی کہ انکار کرنے پر سزا کا ڈر ہوتا تھا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریکھا جب چھوٹی سی عمر میں کام کرکے تھک جاتی تھیں اور کام پر جانے سے منع کرتی تھیں تو بھائی ان کی پٹائی کرتے تھے ۔



      تنگ کرنے کیلئے بنایا تھا پلان

      یاسر عثمانی نے اپنی کتاب ریکھا : این انٹولڈ اسٹوری میں ایک فلم کی شوٹنگ کا تذکرہ کیا ہے ۔ کتاب میں لکھا ہے کہ فلم انجانا سفر کے ڈائریکٹر راجا نواٹھے اور فلم کے ہیرو وشوجیت نے ریکھا کو تنگ کرنے کیلئے فلم کا سین شوٹ کرنے کا پلان بنایا ، جس کے بارے میں ریکھا کو نہیں بتایا تھا ۔

      15 سال کی ریکھا رومانٹک گانے کے شوٹ کیلئے سیٹ پر پہنچیں اور جیسے ہی ڈائریکٹر نے ایکشن بولا ایکٹر وشوجیت نے ریکھا کو بانہوں میں بھرا اور انہیں کس کرنے لگے ۔ ریکھا کو اس کی جانکاری پہلے سے بالکل بھی نہیں تھی ۔ وشو جیت پانچ منٹ تک ریکھا کو کس کرتے رہے ۔ یونٹ کے لوگ چیئر کررہے تھے ، لیکن ریکھا کی آنکھوں میں آنسو بہنے لگے ۔



      آپ کو بتادیں کہ بطور اداکارہ ریکھا کی پہلی تیلگو فلم 1968 میں آئی تھی ۔ بالی ووڈ میں ریکھا کو 1970 میں فلم ساون بھادو میں پہلا بریک ملا ۔ یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: