آدھی رات کو جب ریڈ لائٹ ایریا میں پھنس گئی یہ مشہور اداکارہ، لوگوں نے گھیر لیا، بڑی مشکل سے بچائی تھی جان

آدھی رات کو جب ریڈ لائٹ ایریا میں پھنس گئی یہ مشہور اداکارہ، لوگوں نے گھیر لیا، بڑی مشکل سے بچائی تھی جان

آدھی رات کو جب ریڈ لائٹ ایریا میں پھنس گئی یہ مشہور اداکارہ، لوگوں نے گھیر لیا، بڑی مشکل سے بچائی تھی جان

Divya Dutta Interesting Story: اداکارہ دیویا دتہ کی پیدائش 25 ستمبر 1977 کو پنجاب کے لدھیانہ شہر میں ہوئی تھی ۔ ماڈلنگ کی دنیا سے اداکاری کی دنیا میں آئی دیویا نے 1994 میں آئی 'عشق میں جینا عشق میں مرنا' فلم سے ڈیبیو کیا اور اس کے بعد وہ سنیل شیٹی ، آدتیہ پنچولی اور سیف علی خان اسٹارر فلم 'سرکشا' میں نظر آئیں ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai | Maharashtra
  • Share this:
    نئی دہلی : 46 سال کی ہوچکیں اداکارہ دیویا دتہ کی پیدائش 25 ستمبر 1977 کو پنجاب کے لدھیانہ شہر میں ہوئی تھی ۔ ماڈلنگ کی دنیا سے اداکاری کی دنیا میں آئی دیویا نے 1994 میں آئی 'عشق میں جینا عشق میں مرنا' فلم سے ڈیبیو کیا اور اس کے بعد وہ سنیل شیٹی ، آدتیہ پنچولی اور سیف علی خان اسٹارر فلم 'سرکشا' میں نظر آئیں ۔ یہ فلم 1995 کو ریلیز ہوئی تھی ۔ اس فلم میں دیویا نے بندیا کا کردار نبھایا تھا ۔ فلم میں دیویا کی اداکاری لوگوں کو کافی پسند آئی تھی ۔

    غورطلب ہے کہ دیویا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ جس فلم میں ہوتی ہیں، اس فلم کا قد اپنے آپ بڑھ جاتا ہے ۔ وہ شاہ رخ خان، سلمان خان، امیتابھ بچن، عرفان خان، رشی کپور جیسے بڑے اداکاروں کے ساتھ اسکرین شیئر کرچکی ہیں ۔ وہ فلم ویر زارا، ارادہ، بلیک میل، بدلاپور، بھاگ ملکھا بھاگ جیسی درجنوں بہترین فلموں میں اپنی اداکاری سے فینس کا دل جیت چکی ہیں ۔

    بتادیں کہ بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ہی دیویا اپنے بے باک انداز کیلئے بھی مشہور ہیں ۔ ایک مرتبہ دیویا نے اپنے کریئر میں آئی مشکلات کے بارے میں بتاتے ہوئے انتہائی حیران کن انکشاف کیا تھا ۔ اس واقعہ کو یاد کرکے دیویا آج بھی سہم جاتی ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی ان کے ساتھ پیش آئے اس واقعہ کی اکثر چرچا ہوتی رہتی ہے ۔ یہ بات سال 2005 کی ہے ۔

    دراصل یہ دیویا کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا تھا، وہ نیدرلینڈ کا ہے ۔ جب وہ سال 2005 میں اپنی ماں کے ساتھ ایمسٹرڈم میں منعقدہ آئیفا ایوارڈز پروگرام میں شامل ہونے کیلئے گئی ہوئی تھیں ۔ ہوا کچھ یوں کہ پروگرام ختم ہونے کے بعد وہ اپنی ماں کے ساتھ شہر دیکھنے کیلئے نکل گئیں ۔ اس دوران گھومتے ہوئے وہ کب ریڈ لائٹ ایریا میں پہنچ گئیں، انہیں معلوم ہی نہیں ہوا ۔

    یہ بھی پڑھئے: صرف ایک غلطی سے ڈوب گیا بالی ووڈ کی اس مشہور اداکارہ کا کریئر، ہاتھ لگی صرف فلاپ فلمیں


    یہ بھی پڑھئے: اس مشہور اداکارہ نے 43 کی عمر میں کی دوسری شادی، اس اداکار کو خفیہ طور پر بنایا ہمسفر، اب اس حال میں جی رہی ہے زندگی



    اداکارہ روڈ پر کھڑی ہوکر اپنی ماں کے ساتھ تصویر کلک کرنے لگیں جبکہ اس ایریا میں تصویر کشی ممنوعہ تھی، جس کی وجہ سے انہیں پرسٹی ٹیوٹس نے گھیر لیا ۔ لوگوں سے گھری دیویا کو سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ وہ کیا کریں، وہ وہاں سے بھاگنے لگیں اور پرسٹی ٹیوٹس ان کے پیچھے پیچھے دوڑنے لگیں ۔ دیویا اور ان کی ماں نے جیسے تیسرے بھاگ کر وہاں سے جان بچائی تھی ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: