کرن جوہر نے جب نیشنل TV پر پرینکا چوپڑا سے کہا: 'اپنی اوقات میں رہو...'، بات چیت ہوگئی ایسی حالت!
کرن جوہر نے جب نیشنل TV پر پرینکا چوپڑا سے کہا: 'اپنی اوقات میں رہو...'، بات چیت ہوگئی ایسی حالت! تصویر : انسٹاگرام ۔ @karanjohar/@priyankachopra
بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات ہیں ، جن کے ساتھ پرینکا چوپڑا کے اچھے تعلقات ہیں لیکن کچھ کے ساتھ ان کی نوک جھونک بھی ہوئی ۔ ان میں معروف فلمساز کرن جوہر کا نام بھی شامل ہے ۔
ممبئی: پرینکا چوپڑا جونس اب ایک عالمی آئیکن ہیں، جنہوں نے اپنے کام سے نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک بھی اپنی الگ پہچان بنائی ہے۔ بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ پرینکا چوپڑا ہالی ووڈ میں بھی کافی سرگرم رہتی ہیں اور اس بات سے سبھی واقف ہیں۔ بالی ووڈ پر راج کرنے کے بعد پرینکا چوپڑا نے ہالی ووڈ کا رخ کیا اور اب انہوں نے انڈسٹری میں اچھی خاصی پہچان بنالی ہے۔ پرینکا چوپڑا اپنے کام کے ساتھ ساتھ کچھ تنازعات کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہی ہیں۔ بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات ہیں ، جن کے ساتھ پرینکا چوپڑا کے اچھے تعلقات ہیں لیکن کچھ کے ساتھ ان کی نوک جھونک بھی ہوئی ۔ ان میں معروف فلمساز کرن جوہر کا نام بھی شامل ہے ۔
بات 2017 کی ہے، جب پرینکا چوپڑا ، کرن جوہر کے چیٹ شو کافی ود کرن میں پہنچی تھیں۔ یہاں کرن نے پرینکا چوپڑا پر ایک ایسا کمنٹ کردیا ، جس سے نہ صرف 'دیسی گرل' یعنی پرینکا بلکہ ان کے تمام فینس بھی حیران رہ گئے تھے ۔ اپنے کمنٹ کی وجہ سے کرن ، پرینکا چوپڑا کے فینس کے نشانے پر آگئے تھے۔ سوشل میڈیا پر ان کے ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے بہت سے یوزرس نے ان پر کمنٹس کئے۔
دراصل ریپڈ فائر راؤنڈ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کرن جوہر نے پرینکا سے کہا : 'ہم نے تمہاری ہالی ووڈ کامیابیوں کے بارے میں سنا ہے۔ جیسے کہ تم وہاں ہو اور تم نے کام بھی کیا ہے۔ تم ہر ریڈ کارپٹ، ہر ٹاک شو کا حصہ بن چکی ہو ، اب جب تم یہاں ہو تو اصلی فن شروع ہوا ہے۔ اسی لئے ہم نے تمہیں کاوچ پر بلایا ہے ۔
کرن جوہر نے مزید کہا : ' بہت ہوگئی تمہاری تعریف، بہت ہوگیا تمہاری عالمی کامیابیاں، ہندی فلموں کی اداکارہ ہو، اپنی اوقات میں رہو' ۔ اس واقعہ کے بعد ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ دونوں کے درمیان بات چیت بند ہوگئی تھیں ۔ دونوں کے درمیان تلخی اتنی بڑھ گئی تھی کہ دونوں نے کافی دنوں تک بات نہیں کی تھی ۔ تاہم بعد میں دونوں دوبارہ اچھے دوست بن گئے۔ ایک میڈیا ہاؤس کو دئے گئے انٹرویو میں کرن جوہر نے بھی اس پر اپنا ردعمل ظاہر کیا تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔